Difference between revisions 2212781 and 2212787 on urwiki

پھولوں کی کاشتکاری ایک بین الاقوامی، ہمہ بلین ڈالر صنعت ہے جس میں گھیردار اور باغبانی کے درخت، پتے دار درخت، گملے دار پھولوں کے درخت، کٹے ہوئے پھول، گھاس اور پھولوں کے اگانے سے متعلق سامان شامل ہیں۔ پھولوں کی کاشتکاری [[ریاستہائے متحدہ امریکہ]] میں ریٹیل بکری کا حصہ بنتے ہیں۔ <ref>http://www.agmrc.org/commodities-products/specialty-crops/floriculture/</ref> عالمی سطح پر یہ کاشتکاری 140 سے زائد ممالک میں رائج ہے۔ 

== بھارت میں پھولوں کی کاشتکاری ==
(contracted; show full) سے [[2016ء]] میں پتہ چلا ہے کہ 42 فی صد کا تعلق [[دیگر پسماندہ طبقات|پسماندہ طبقات]] سے ہے۔ کھیتی کے لیے اوسط زمین 1.43 ہیکٹیر کا رقبہ گھیرے ہوئے تھی۔ وسط درجے کے گروہ کی زیر کاشت زمین 1.06 ہیکٹیر تھی۔ فصل کی گہرائی 141.13 فی صد تھی۔ تقریبًا سبھی مالکین آب رسانی کے لیے بورویلوں کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ ایک اوسط گھرانے کی سالانہ آمدنی 74,109 روپیے ہے۔ یہ بھی پتہ چلاکہ پھولوں کی کاشتکاری ہی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔  <ref name = ijmm/>

;2016ء میں یاسمین کا باغ بنانے کا خرچ
<ref name = ijmm/>
{| class="wikitable"
|-
! اجزا !! روپیوں کی لاگت !! کل خرچ کا فیصد
|-
| بیچ اور شجرکاری کا سامان || 427 || 1.1
|-
| زمین سازگار بنانے بیل اور مزدوری || 3522 || 8.9
|-
| شجرکاری || 648 || 1.6
|-
| مزدوری (کھاد کی ملاوٹ، خودروؤں کی صفائی، آبرسانی اور کیڑاکش ادویہ) || 7809 || 19.7
|-
| باغ کے کھاد کا خرچ || 8477 || 21.4
|-
| پودے کی کھاد کا خرچ || 5349 || 13.5
|-
| کیڑاکش کا خرچ || 4239 || 10.7
|-
| بجلی کا خرچ || 1838 || 4.6
|-
| کل متغیر اخراجات || 32307 || 81.5
|-
| فرسودگی (depreciation) || 1.1|| 441 
|-
| زمین کا ریوینیو || 13 || 0
|-
| کرایہ || 3000 || 7.6
|-
| کام چلانے کے لیے سرمایہ جو کہ متغیر اخراجات کا 12 فیصد سال کے بارہ مہینے ہے۔ || 3877 || 9.8
|-
| مقررہ اخراجات || 7330 || 18.5
|-
| کل اخراجات || 39637 || 100
|}

;تمل ناڈو میں کاشتکاروں کے مسائل 
تمل ناڈو میں کاشتکاروں کے مسائل حسب ذیل زمروں میں منقسم ہیں:
# حمل و نقل کے مسائل 
# محفوظ رکھنے کے مسائل <ref name = ijmm/>

== حوالہ جات ==
{{ حوالہ جات }}

==خارجی روابط ==
* [http://www.indif.com/kids/learn_hindi/hindi_flowers_chart.aspx ہندی اور انگریزی میں پھولوں کا چارٹ]

[[زمرہ:بھارت میں باغبانی]]