Difference between revisions 2212802 and 2212872 on urwiki

پھولوں کی کاشتکاری ایک بین الاقوامی، ہمہ بلین ڈالر صنعت ہے جس میں گھیردار اور باغبانی کے درخت، پتے دار درخت، گملے دار پھولوں کے درخت، کٹے ہوئے پھول، گھاس اور پھولوں کے اگانے سے متعلق سامان شامل ہیں۔ پھولوں کی کاشتکاری [[ریاستہائے متحدہ امریکہ]] میں ریٹیل بکری کا حصہ بنتے ہیں۔ <ref>http://www.agmrc.org/commodities-products/specialty-crops/floriculture/</ref> عالمی سطح پر یہ کاشتکاری 140 سے زائد ممالک میں رائج ہے۔ 

== بھارت میں پھولوں کی کاشتکاری ==
(contracted; show full)تمل ناڈو میں کاشتکاروں کے مسائل حسب ذیل زمروں میں منقسم ہیں:
# حمل و نقل کے مسائل 
# محفوظ رکھنے کے مسائل <ref name = ijmm/>

;تمل ناڈو میں کاشتکاروں کے حمل و نقل کے مسائل 
ہوسور ضلع کے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ 32.15 فیصد کسان مناسب سڑکوں کے فقدان سے پریشان ہیں۔ 79.43 فیصد لوگ حمل و نقل سے مسائل سے دوچار تھے۔ ان میں گاڑیوں کی موجودگی اور سامان کی منتقلی کے بڑھے ہوئے اخراجات شامل ہیں۔ <ref name = ijmm/>


;تمل ناڈو میں کاشتکاروں کے پھولوں کے رکھ رکھاؤ کے مسائل
پھولوں کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے کولڈ اسٹوریج سہولت ضروری ہے۔ یہ رائے دی گئی ہے کہ امداد باہمی کے ذریعے کاشتکاروں یہ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں بجلی کی متزلزل سربراہی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ 30 فی صد پھول پیاکنگ کے دوران خراب ہو جاتے ہیں۔ <ref name = ijmm/>

== حوالہ جات ==
{{ حوالہ جات }}

==خارجی روابط ==
* [http://www.indif.com/kids/learn_hindi/hindi_flowers_chart.aspx ہندی اور انگریزی میں پھولوں کا چارٹ]

[[زمرہ:بھارت میں باغبانی]]