Difference between revisions 2535674 and 2535675 on urwiki

{{Infobox Writer
| name = سید فضل حسین شاہ
| color= #B0C4DE 
 <!-- Image and Caption -->
| image = Fazal_Husain_Shah,_Maternal_grand_father_of_Alvi.JPG
| imagesize = ‎(224 × 157 pixel 
| caption = '''سید فضل حسین شاہ درمیان میں کھڑے ہیں، فوٹو''' [[1944]]
| pseudonym = 
(contracted; show full)اقفان حال جانتے ہیں کہ اگر ان کا سسرال ان کا ساتھ نہ دیتا تو شاید ان کا باقی رہنا بھی ممکن نہ ہوتا مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اتنی مشکلات کے باوجود انہوں نے عزت اور شہرت کمانے کے علاوہ جتنی بیروٹ میں جائداد بنائی اتنی ان کے خاندان میں کسی کو آج تک نصیب نہیں ہوسکی تاہم وہ اپنی حقیقی بیٹیوں کو بھی اپنی جائداد میں حصہ دینے سے عملی طور پر محروم رہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی پانچ بیٹیوں کا نام ان کی جائداد کے کاغذات میں موجود نہیں ہے۔'''
==وفات اور تدفین==
'''سید فضل حسین شاہ [[1956]]
  میں اپنی سرکاری زمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے، وہ ایک بیتاب شخصیت ہونے کی وجہ سے ہر وقت کچھ کرتے رہنا چاہتے تھے، انہوں نے چہٹے کی ٹہنڈی (جہاں آج کل ممتاز شاہ کا مکان ہے) میں بورڈنگ ہائوس کے نام سے ایک مکان بنوایا اور وہاں منتقل ہو گئے،  یہاں انہیں اپنے خاندانی مخالفین پر اپنی اخلاقی، علمی، دینی اور سماجی برتری کی وجہ سے بھی ایک اطمینان حاصل ہوتا تھا ساتھ ہی گائوں بھر کے لوگ ان کے پاس اسی جگہ روحانی مسائل، مشکلات اور الجھنوں کے  حل کیلئے بھی آتے  اور من کی مراد پاتے، دن کو وظائف کرتے اور ساری ساری رات نوافل ادا کرتے ہوئے گزرتی، زندگی کے آخری برس مارچ کے بعد ان کی طبیعت خاصی خراب رہنے لگی، انہیں دمہ، مرض شقیقہ اور دیگر امراض بھی لاحق تھے، انہیں علاج معالجے کیلئے راولپنڈی میں حکیم نتھو کے پاس لایا گیا تو اس نے انہیں کینسر کا مریض قرار دیا، [[1958]]  کے ستمبر میں ان کی دوسری بیٹی کی علوی اعوان برادری میں انہی کی خواہش پر شادی ہوئی اور اگلے ہفتے 28  ستمبر کو زندگی کے آخری سانس پورے کئے، انہیں بیروٹ کے اجتماعی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔'''

==حوالہ جات==
{{Reflist}}

==بیرونی روابط==
*[http://edubirote.blogspot.com بیروٹ کی تعلیمی تاریخ]
*[http://syedbirote.blogspot.com/ تاریخ مشہدی سادات (بیروٹ)]
*[http://mbirotvi.blogspot.com مخلص بیروٹوی، فرزند سادات بیروٹ]
*[http://sfhteacher.blogspot.com/ سید فضل حسین شاہ ، ایک لافانی استاد]
*[https://en.wikipedia.org/wiki/Syed_Fazal_Husain_Shah سید فضل حسین شاہ کون تھے؟]

[[زمرہ:1900ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1958ء کی وفیات]]
[[زمرہ:علماء علوم اسلامیہ]]
[[زمرہ:مسلم مذہبی شخصیات]]