Difference between revisions 2768694 and 2774015 on urwiki= محل وقوع = '''سید سُلطان شاہ غازی رحمة اللہ علیہ''' کا مزار [[تحصل سرنکوٹ]] سے [[پونچھ]] جاتے ہوئے راستے میں ایک مقام، شیندرہ میں موجود ہے۔ شیندرہ سرحدی ضلع پونچھ کا ایک مشہور گاوں ہے شیندرہ سُرنکوٹ سے 16اور پُونچھ سے تقريباَ ۱۵کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔گاؤں کے اطراف واکناف میں اُونچے اُونچے اورلمبے پہاڑی ٹیلے اوربیچ میں خوبصورت سرسبز وشاداب علاقہ موجود ہے۔ يہ گاؤں اپني خوبصورت بلند وبالا چوٹيوں، گھنے جنگلات،زرخيز ميداني علاقوں، گنگناتي چشموں کی بدولت مضافاتی علاقوں ميں مشہور ہے. شیندرہ کی وجہ تسمیہ سینہ درہ کا مقامی زبان میں مطلب سیں یعنی شیر اور درہ مسکن گویا شیروں کے رہنے کی جگہ چونکہ یہاں بہت ہی گھنے جنگل ہوا کرتے تھے جن میں شیروں کے علاوہ دیگر جانور بھی رہتے تھے یہ جانور یہاں کسی کو اباد نہیں ہونے دے رہے تھے ،لیکن اللہ تعالی جب کوئی خطہ اباد کرنا چاہے تو اس میں کسی ولی کو بیج دیتا ہے ،اس علاقہ میں رشد و ہدایت کے لئیے اس نے سلطان شیندرہ سید سلطان شاہ غازی کا انتخاب کیا ۔ =='''شجرہ نسب''' == سید سلطان شاہ غازی بن سید کرم شاہ غازی بن جعفر شاہ غازی بن اسحاق الحق شاہ بن موسی شاہ غازی بن قاسم شاہ غازی بن محمد عالم شاہ غازی بن غیاث الدین شاہ بن امام طاہر شاہ غازی بن عبد اللہ شاہ غازی بن ابو القاسم شاہ بن علاءالدین شاہ غازی بن عنایت شاہ غازی بن حیات محمد شاہ غازی بن اسمعیل شاہ غازی بن کمال شاہ غازی بن حسین شاہ بن احمد شاہ غازی بن زینب الدین شاہ غاذی بن نصیر الدین شاہ غازی بن عبد الکریم شاہ غاز(contracted; show full) = '''آپ کے اقوال زریں''' = 1) ایک مسلمان کی عزت و مال ایک دوسرے مسلمان سے محفوظ ہو ۔ 2) دنیا میں تمہیں دنیا پانے کیلئے نہیں بلکہ آخرت پانے کے ل ئیے بھیجا گیا ہے۔ 3) سب سے افضل عبادت یہ ہے کہ آدمی کسی کے دل کو راحت پہنچائے ۔ 4) اگر کو ئی شہرت کی خاطر عبادت و ریاضت کرتا ہے تو وہ کافر ہے ۔ = '''سخاوت''' = آپ کے مرید و معتقد بطور نزرانہ جو تحفہ و تحائف و رقوم آپکی خدمت میں پیش کرتے تھے وہ آپ اسی وقت غریبوں میں تقسیم فر مایا کرتے تھے آپ دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دیتے تھے۔ (contracted; show full)ہات سے مزار کو معطر کرتے ہوئے چادریں چڑھاتے شیرینی و بتاشے وغیرہ نذر کرتے اپنی مرادیں منتیں مانگتے ہیں۔ چونکہ روحانیت سے لگاؤ آپ کو وراثت میں ملا تھا آپ کے وصال کے بعد آپ کے جانشین آپ کے صاحبزادے سید احمد شاہ غازی ہوئے آپ بھی صاحب کشف وکرامات تھے آپ بھی اپنا بیشتروقت عبادت و ریاضت میں گزارتے کہا جاتا ہے کہ آپ نے تقریبّا دس سال تک چلہ کشی کی آپ کے دو اور بھائی بھی تھے جن کے اسماء محمد شاہ اور غلام شاہ۔ آپ کی تر بت بھی اپنے والد کے دامن میں ہے۔ =='''حوالہ جات'''== {{حوالہ_جات}} All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=2774015.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|