Difference between revisions 2797131 and 2832564 on urwiki= محل وقوع = '''سید سُلطان شاہ غازی رحمة اللہ علیہ''' کا مزار [[تحصل سرنکوٹ]] سے [[پونچھ]] جاتے ہوئے راستے میں ایک مقام، شیندرہ میں موجود ہے۔ شیندرہ سرحدی ضلع پونچھ کا ایک مشہور گاوں ہے شیندرہ سُرنکوٹ سے 16اور پُونچھ سے تقريباَ ۱۵کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔گاؤں کے اطراف واکناف میں اُونچے اُونچے اورلمبے پہاڑی ٹیلے اوربیچ میں خوبصورت سرسبز وشاداب علاقہ موجود ہے۔ يہ گاؤں اپني خوبصورت بلند وبالا چوٹيوں، گھنے جنگلات،زرخيز ميداني علاقوں، گنگناتي چشموں کی بدولت مضافاتی علاقوں ميں مشہور (contracted; show full)گزیدہ اور کار معرفت کے محرم راز، صاحبِ طریقت ،اربابِ سیادت کے پیشوا کرامات میں مشہور و معروف تھے خلوت نشینی ،چلہ کشی، زہد وتقوی وعبادت الٰہی میں کما ل عروج حاصل تھا ۔ جب آپ کی موضع شیندرہ میں تشریف آوری ہوئی تو اُس وقت یہاں کچھ خاص آبادی نہیں تھی البتہ کچھ گنے چنے لوگوں کی اطلاع موصول ہوتیں ہیں۔ گھنے جنگلوں نے اس علاقے کو گھیر رکھا تھا یہاں لوگوں سے زیادہ شیروں کی آبادی تھی اور جو گنے چنے لوگ یہاں رہتے تھے ان کو یہ شیر تنگ کرتے تھے خوفزدہ لوگوں نے آپ کے پاس التجاکی آپ نے ایک بڑا بکرا ذبح کرکے شیر کو پیش کر دیا اور لوگوں کو نجات مل گئی۔ آپ نے یہاں ایک مسجد تعمیر کرائی ایک سادا کچہ حجرہ چلہ کشی کے لیے اور وہی عبادت، تسبیح و تحلیل میں مشغول رہے۔ اس گاؤں کے گھنے جنگلوں میں انسانیت کو آباد کرنے والے،دعوت و تبلیغ اور اپنےکردارو عمل سے یہاں محبت،اخوت،مودت اور مساوات کا درس اگر کسی پہلی شخصیت نے دیا وہ مذکورہ بالا بزرگ جو سلطان شیندرہ کے لقب سے ملقب ہیں۔ سلطان شاہ غازی کی تبلیغی سرگرمیوں کے طفیل گاؤں شیندرہ اور مضافات میں اسلامی تصوف کو خاصا فروغ حاصل ہوا ہے جس کا تمام دارومدار کتاب و سنت پر تھا وہ اسلامی اصولوں اور (contracted; show full)اہ کے ارد گرد چنار اور منو (مقامی پیڑ) کے بڑے اور پرانے درخت ہیں یہاں سے جنگلی مرغوں کو مار کر لے گئے فوجی سربراہ نے جب مرغے کھائے تو رات کو بطن سے مرغ کی بانگ (مرغ کی آواز )سنائی دی صبح ہوتے ہی فوجی سربراہ نے اپنے عملے کے ساتھ درگاہ پر حاضری دی اور معافی مانگی اور ایک بڑی مقدار میں نزرو نیاز چڑھائی۔<ref>عظمت سادات و صوفیاے کرام نثٓار بخاری</ref> = '''آپ کے اقوال زریں''' = 1) ایک مسلمان کی عزت و مال ایک دوسرے مسلمان سے محفوظ ہو ۔ 2) دنیا میں تمہیں دنیا پانے ک یلئے لیے نہیں بلکہ آخرت پانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ 3) سب سے افضل عبادت یہ ہے کہ آدمی کسی کے دل کو راحت پہنچائے ۔ 4) اگر کو ئی شہرت کی خاطر عبادت و ریاضت کرتا ہے تو وہ کافر ہے ۔ = '''سخاوت''' = آپ کے مرید و معتقد بطور نزرانہ جو تحفہ و تحائف و رقوم آپکی خدمت میں پیش کرتے تھے وہ آپ اسی وقت غریبوں میں تقسیم فر مایا کرتے تھے آپ دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دیتے تھے۔ (contracted; show full)ادریں چڑھاتے شیرینی و بتاشے وغیرہ نذر کرتے اپنی مرادیں منتیں مانگتے ہیں۔ چونکہ روحانیت سے لگاؤ آپ کو وراثت میں ملا تھا آپ کے وصال کے بعد آپ کے جانشین آپ کے صاحبزادے سید احمد شاہ غازی ہوئے آپ بھی صاحب کشف وکرامات تھے آپ بھی اپنا بیشتروقت عبادت و ریاضت میں گزارتے کہا جاتا ہے کہ آپ نے تقریبّا دس سال تک چلہ کشی کی آپ کے دو اور بھائی بھی تھے جن کے اسماء محمد شاہ اور غلام شاہ۔ آپ کی تر بت بھی اپنے والد کے دامن میں ہے۔ =='''حوالہ جات'''== == حوالہ جات == {{حوالہ جات}} {{حوالہ_جات}} All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=2832564.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|