Difference between revisions 3259487 and 3470239 on urwiki= محل وقوع = '''سید سُلطان شاہ غازی رحمة اللہ علیہ''' کا مزار [[تحصل سرنکوٹ]] سے [[پونچھ]] جاتے ہوئے راستے میں ایک مقام، شیندرہ میں موجود ہے۔ شیندرہ سرحدی ضلع پونچھ کا ایک مشہور گاوں ہے شیندرہ سُرنکوٹ سے 16اور پُونچھ سے تقريباَ 15کلومیٹر کی دوری پر ہے ۔گاؤں کے اطراف واکناف میں اُونچے اُونچے اورلمبے پہاڑی ٹیلے اوربیچ میں خوبصورت سرسبز وشاداب علاقہ موجود ہے۔ يہ گاؤں اپني خوبصورت بلند وبالا چوٹيوں، گھنے جنگلات،زرخيز ميداني علاقوں، گنگناتي چشموں کی بدولت مضافاتی علاقوں ميں مشہور (contracted; show full)ں پیدا ہوئے ابتدأئی تعلیم وہیں حاصل کی وہاں کچھ عرصہ دعوت تبلیغ ونصیحت کی اُن کی بزرگی صاحب دلی اور خدا پرستی کی شہرت ہر طرف پھیل گئی۔ وہاں سے آپ کشمیر بمقام (کریری شریف کشمیر) تشریف لائے آپ کا سلسلہ نسب [[امام حسین]] سے جاملتا ہے، آپ کے والد کا نام سیّد کرم شاہ غازی تھا، آپ چار بھائی تھے، سید فیض علی شاہ غازی، نصیر الدین شاہ غازی، ابو بکر شاہ غازی۔ جب آپ پونچھ تشریف لائے تو اس وقت یہاں مسلم پہاڑی راجاؤں کی حکومت کا آغاز سراج الدین سے ہوا جو دراصل [[جود پور]] کے شاہی خاندان کا رکن تھا۔ وہ جود پُور کے راج ہا اودھے سنگھ کے بیٹے جسونت سنگھ کا پوتا تھا۔ اور اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام سراج اُلدین رکھا تھا تبدیلی مذہب کی وجہ سے اس کے ساتھ اختلاف ہو گئے اور وہ وہاں سے ہجرت کر کے کہوٹہ میں آباد ہو گیا۔ جہاں اس نے جیب چوہان کی بیٹی کے ساتھ شادی کی۔ حالانکہ اس کی پہلی بیوی نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا اور وہ اس کے ہمراہ کشمیر آگئی تھی جیب چوہان کی وفات کے بعد اس کی وراثت سراج الدین نے سنبھالی۔ اسی دوران میں جب مغل بادشاہ اکبر نے اپنے بیٹے جہانگیر کے ساتھ کشمیر کا دورہ کیا۔ تو سراج الدین نے مغل بادشاہ اور شہزادہ جہانگیر کی بہت خدمت خاطر اور تواضع کی جس سے متاثر ہو کر اکبر نے سراج الدین کو پونچھ کا حکمران بنادیا۔ اس طرح پونچھ پر مسلم پہاڑی راجاؤں کی حکمرانی کا آغاز ہوا اس کے بعد راجہا فتح محمد خان کی حکومت رہی<ref>تاریخ اقوام پونچھ محمد دین فوق</ref> = فلسفہ محبت اورسلطان شیندرہ = سید سلطان شاہ غازی عبادت و ریاضت و مجاہدہ میں یکتائے روزگار تھے۔ سادات زمانہ میں برگزیدہ اور کار معرفت کے محرم راز، صاحبِ طریقت ،اربابِ سیادت کے پیشوا کرامات میں مشہور و معروف تھے خلوت نشینی ،چلہ کشی، زہد وتقوی وعبادت الٰہی میں کما ل عروج حاصل تھا۔ جب آپ کی موضع شیندرہ میں تشریف آوری ہوئی تو اُس وقت یہاں کچھ خاص آبادی نہیں تھی البتہ کچھ گنے چنے لوگوں کی اطلاع موصول ہوتیں ہیں۔ گھنے جنگلوں نے اس علا(contracted; show full)و معطر کرتے ہوئے چادریں چڑھاتے شیرینی و بتاشے وغیرہ نذر کرتے اپنی مرادیں منتیں مانگتے ہیں۔ چونکہ روحانیت سے لگاؤ آپ کو وراثت میں ملا تھا آپ کے وصال کے بعد آپ کے جانشین آپ کے صاحبزادے سید احمد شاہ غازی ہوئے آپ بھی صاحب کشف وکرامات تھے آپ بھی اپنا بیشتروقت عبادت و ریاضت میں گزارتے کہا جاتا ہے کہ آپ نے تقریبّا دس سال تک چلہ کشی کی آپ کے دو اور بھائی بھی تھے جن کے اسماء محمد شاہ اور غلام شاہ۔ آپ کی تر بت بھی اپنے والد کے دامن میں ہے۔ ==حوالہ جات'''== == حوالہ جات == {{حوالہ جات}} {{حوالہ_جات}} All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=3470239.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|