Difference between revisions 579109 and 682773 on urwiki'''نوینہ''' <small>(nucleon)</small> کو آسان الفاظ میں [[جوہری نویہ|نویہ]] <small>(nucleus)</small> کے بچے کہہ سکتے ہیں۔ اور [[طبیعیات]] میں اسکی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ {{ٹ}} [[اولیہ (جوہر)|اولیہ]] {{ن}} اور {{ٹ}} [[تعدیلہ]] {{ن}} کے لیۓ استعمال کیا جانے والا اسم الجمع ہے۔ اولیہ یعنی پروٹان اور تعدیلہ یعنی نیوٹرون دونوں [[جوہر]] کے مرکزے میں پاۓ جانے والے [[زیرجوہری ذرہ|زیرجوہری ذرات]] (subatomic particles) ہیں۔ * تذکرہ: اس مضمون کو مزید پڑھنے سے پہلے [[جوہر]] کی ساخت کو سمجھ لینا مفید ہے۔ یہاں یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ قاری جوہر سے بخوبی واقف ہے۔ 1960 تک مرکزیوں یعنی نیوکلیئونز کو [[بنیادی ذرہ]] <small>(fundamental particle)</small> خیال کیا جاتا تھا اور وہ زمانہ تھا جب ان کے تفاعل ([[بین المرکزیہ تفاعل]] یعنی انٹر نیوکلیون انٹرایکشن) کو [[تفاعلات قوی]] (اسٹرونگ انٹرایکشنز) کی وضاحت کے لیۓ استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن آج اولیہ (پروٹان) اور تعدیلہ (نیوٹرون) کو بنیادی واحد ذرہ نہیں سمجھا جاتا بلکہ انکو [[حالت پیوند|مخلوط ذرات]] خیال کیا جاتا ہے جو کہ [[کوارک]] (quarks) اور [[غرایہ]] (gluons) پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مرکزیوں ایک خصوصیات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ، آج [[مقداریہ لونی حرکیات]] (quantum chromodynamics) کا اہم ترین حدف بن چکا ہے ، مقداریہ لونی حرکیات ، [[تفاعلات قوی]] کا جدید نظریہ کو کہا جاتا ہے۔ ایک [[اولیہ (ضدابہام)|اولیہ]] یعنی پروٹان ، سب سے بڑا [[کثیفہ|کثیفہ (baryon)]] ہوتا ہے اور اسکی استحکامی نوعیت ، [[عدد کثیفہ|عدد کثیفہ (baryon number)]] کی حالت یا پیمائش کا تخمینہ لگانے استعمال کی جاتی ہے۔ پروٹان کا [[عرصہ حیات]] ، [[ذراتی طبیعیات]] کے {{ٹ}} معیاری نمونہ {{ن}} کو وسیع کرنے کے بارے میں تفکری نظریات کو محدودیت سے دوچار کردیتی ہے (مـزید تفصیل ، [[معیاری نمونہ]])۔ تعدیلوں یا نیوٹرونوں کا [[اشعاعی تنزل|تنزل]] (decay) {{ٹ}} تفاعلات نحیف {{ن}} (weak interactions) پر رواں رہتے ہوۓ پروٹونوں کی جانب سفر کرتا ہے (مـزید تفصیل ؛ [[نحیف تفاعل|تفاعلات نحیف]])۔ یہ دونوں [[زیرجوہری ذرہ|زیرجوہری ذرات]] ، دراصل [[ہم غزل|ہم غزل یا آئسو اسپن]] l=1/2 کی دوہریت (doublet) کے ارکان ہیں۔ [[زمرہ:کثیفہ]] [[زمرہ:ثقیلہ]]⏎ [[زمرہ:نوینہ]] [[ar:نوكليون]] [[fa:ذرات هستهای]] [[en:Nucleon]] [[af:Nukleon]] [[bg:Нуклеон]] [[bs:Nukleon]] [[br:Nukleon]] [[ca:Nucleó]] [[cv:Нуклон]] [[cs:Nukleon]] [[da:Nukleon]] [[de:Nukleon]] [[et:Nukleonid]] [[es:Nucleón]] [[eo:Nukleono]] [[eu:Nukleoi]] [[fr:Nucléon]] [[ga:Núicléón]] [[gl:Nucleón]] [[ko:핵자]] [[hr:Nukleon]] [[io:Nukleo]] [[id:Nukleon]] [[is:Kjarneind]] [[it:Nucleone]] [[he:נוקליאון]] [[kk:Нуклон]] [[ku:Nokleon]] [[lv:Nukloni]] [[lt:Nukleonas]] [[lmo:Nücleun]] [[hu:Nukleon]] [[nl:Nucleon]] [[ja:核子]] [[no:Nukleon]] [[nn:Nukleon]] [[pnb:نیوکلیون]] [[nds:Nukleon]] [[pl:Nukleony]] [[pt:Nucleon]] [[ru:Нуклон]] [[si:නියුක්ලියෝන]] [[simple:Nucleon]] [[sk:Nukleón]] [[sl:Nukleon]] [[sr:Nukleon]] [[fi:Nukleoni]] [[sv:Nukleon]] [[ta:அணுக்கருனி]] [[th:นิวคลีออน]] [[tr:Nükleon]] [[uk:Нуклон]] [[vec:Nucleon]] [[fiu-vro:Nukleon]] [[zh:核子]] All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=682773.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|