Difference between revisions 717933 and 1459187 on urwiki{{علم الکائنات | cTopic = اجزاء}} '''تاریک مادہ''' (Dark matter) اصل میں اب تک کے شواہد کے مطابق [[کائنات]] میں موجود وہ [[مادہ]] ہے کہ جو نظر نہیں آتا، اور اسکے اسی تاریکی میں چھپے ہونے کے پہلو کی وجہ سے اسکو تاریک مادہ کہا جاتا ہے۔ جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اسکی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہماری اس چیز کی سطح سے منعکس ہوکر (یا اس سے نکل) کر آنے والی روشنی ہماری آنکھ میں داخل ہوتی ہے اور [[عصبی نظام|اعصاب]] میں [[بصارت]] کا احساس بیدار کرتی ہے۔ اب اگر کوئی مادے کی قسم ایسی ہے کہ جو نا تو روشنی کو خارج کرتی ہے اور نا ہی اس سے کسی قسم کی روشنی منعکس ہوکر پلٹ سکتی ہے تو پھر ایسے مادے کو نا تو ہماری آنکھ دیکھ سکے کی گی اور نا ہی کوئی اور بصری آلہ براہ راست اس مادے کا مشاہدہ کرسکے گا، یعنی دوسرے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ وہ مادہ تاریک ہوگا اور ناقابل مشاہدہ۔ [[Image:CL0024+17.jpg|thumb|250px|تاریک مادے کا ایک مشاہدہ جس میں [[تقلی عدسہ|ثقلی عدسے (gravitational lens)]] کا مظہر دیکھا جاسکتا ہے۔]] [[File:080998 Universe Ccontent 240pie chart.jpg|thumb|475px|کائنات میں موجود تاریک مادے اور [[تاریک توانائ]] کی مقدار کا ایک اندازہ۔ آج اور 13.7 ارب سال پہلے]] * سب سے پہلے تو ایک بنیادی بات یہ کہ ، مادہ اور توانائی اس کائنات میں دو مشاہدہ کی جا سکنے والی اشیاء ہیں۔ [[مادہ]] ، جن بنیادی ذرات سے مل کر بنتا ہے انکو [[جوہر]] یا ایٹم کہا جاتا ہے اور [[توانائی]] کام کرنے کی قوت کو کہا جاتا ہے۔ مادے کی موجودگی کی وجہ سے بھی ایک توانائی (کشش کی قوت) پیدا ہوتی ہے جسکو [[ثقالت|کشش ثقل]] کہا جاتا ہے اور اسی کشش کی وجہ سے کائنات کے تمام ستارے اور سیارے آپس می(contracted; show full)یہ مشاہدات [[ثقیلہ|ثقیلی مادوں]] (baryonic matter) کے کثیر ارتکاز (بطور خاص بین الستاری واسطوں میں) کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ کہکشانی کمیتی شاکلہ (mass profiles) ، روشنی شاکلہ سے خاصہ مختلف نظر آتا ہے۔ تاریک مادے کی کہکشاں کا ایک مثالی نمونا ایک ہموار اور قدرتی طور پر پھیلے ہوۓ ھالے کا ہے کہ جیسے اسکی مدد سے چھوٹے (سیاری) پیمانے ابعادی اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ {{Commonscat|Dark matter}} [[زمرہ:فلکی آلاتیات]] [[زمرہ:ذراتی طبیعیات]] [[زمرہ:طبیعی علم الکائنات]] [[زمرہ:نظریاتی طبیعیات]] [[زمرہ:علم الکائنات]] All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=1459187.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|