Revision 522712 of "علت" on urwiki{{دیگر استعمال}}
علت (illness) کا لفظ [[طب]] میں کسی بھی ایسی کیفیت کے لیۓ اختیار کیا جاسکتا ہے کہ جس میں [[صحت]] اسکی طبی تعریف کے مطابق موجود نہ ہو۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ اگر صحتمندی نہ ہو تو علت ہوتی ہے اور وہ شخص علیل کہلاتا ہے۔ علت کا لفظ ------ [[عربی]] ------ زبان کے لفظ عل سے بنا ہے اور اردو میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اسی سے اردو میں علالت کا لفظ بھی بنایا جاتا ہے اور اردو کے دعوی داروں کی اکثریت ان الفاظ کو اردو کا یا پھر فارسی کا سمجھتی ہے۔ علت اور [[مرض|مرض یا بیماری (disease)]] کے الفاظ بعض اوقات ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر بھی ادا کیے جاتے ہیں اور ایسا کرنے میں اکثر کوئی حرج نہیں دیکھا گیا ہے۔ طبی لحاظ سے بھی ان الفاظ کو بعض اوقات متبادل اختیار کیا جاتا ہے مگر عام طور پر مرض سے مراد صحت کی ایسی ناپیدی ہوتی ہے کہ جس کے ساتھ اس حصے کی [[تشریح|ساخت (anatomy)]] یا [[فعلیات|افعال (physiology)]] بھی متاثر ہوں جبکہ علت کسی [[معاشی]] و [[معاشرتی]] وجہ سے مکمل صحتمندی کے نا ہونے پر بھی موجود تسلیم کی جاسکتی ہے۔
[[زمرہ:امراض]]
[[en:Illness]]
[[de:Befindlichkeitsstörung]]
[[hi:बीमारी]]
[[id:Sakit]]
[[simple:Illness]]All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?oldid=522712.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|