Revision 719145 of "حاتم طائی" on urwiki605ء [[عرب]] کے جاہلی دور کا نامور [[شاعر]] ۔ غیر معمولی شجاعت و سخاوت کی وجہ سے مشہور ہے۔ [[عربی]] زبان میں کسی کی سخاوت و فیاضی بڑھا چڑھا کر بیان کرنی ہو تو کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص حاتم سے بھی زیادہ سخی ہے۔ [[اردو]] میں بھی اسی طرح کہا جاتا ہے۔ عہد [[اسلام]] سے کچھ عرصہ قبل مرا۔ اس کی بیٹی [[سفانہ]] عروج اسلام کے زمانے میں گرفتار ہو کر دربار نبوت میں پیش ہوئی۔ تو اس نے نبی اکرم کے سامنے اپنے باپ کی فیاضیوں اور جود و کرم کا تذکرہ کیا۔ رسول اللہ نے اس کو رہا کرنے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا کہ حاتم اسلامی اخلاق کا حامل تھا۔ حاتم کا دیوان پہلی بار رزق اللہ حسون نے[[ لندن]] سے 1876ء میں شائع کیا۔ 1897ء میں دیوان کا ترجمہ جرمن زبان میں چھپا۔ حاتم کے بیٹے [[عدی بن حاتم]] نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ [[زمرہ:شاعر]] [[زمرہ:عربی شاعر]] All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?oldid=719145.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|