Revision 26791 of "علامت" on urwiktionaryعَلامَت {عَلا + مَت} ([[عربی]])
ع [[ل]] م، عَلامَت
عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ اردو میں [[بطور]] اسم ہی [[استعمال]] ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1609ء کو "قطب مشتری" میں [[مستعمل]] ملتا ہے۔
اسم [[نکرہ]] (مؤنث - واحد)
جمع: عَلامَتیں {عَلا + مَتیں (ی مجہول)}
جمع استثنائی: عَلامات {عَلا + مات}
جمع غیر ندائی: عَلامَتوں {عَلا + مَتوں (و مجہول)}
==معانی==
1.وہ [[چیز]] جو کسی امر یا چیز کے [[وجود]] کی طرف [[اشارہ]] کرتی ہو، نشان، پتا۔
"ناٹ اپریشن ظاہر کرنے کے لیے .... [[علامت]] استعمال کرتے ہیں۔" <ref>( 1984ء، [[ماڈل]] [[کمپیوٹر]] بنائیے، 32 )</ref>
{ [[ادب]] } کوئی شے، کردار یا [[واقعہ]] جو بطور [[مجاز]] اپنے سے [[ماورا]] کسی اور شے کی نمائندگی کرے [[نیز]] [[استعارہ]] جو اپنی [[لغوی]] [[حدود]] سے ماورا کسی چیز کی نشاندہی کرے۔
"کثرت کے باعث .... استعارہ یا علامتیں اپنی [[ندرت]] [[کھو]] بیٹھی ہیں۔" <ref>( 1985ء، [[کشاف]] [[تنقیدی]] اصطلاحات، 124 )</ref>
2. پہچان، شناخت۔
"ایک [[عظیم]] [[شاعری]] کی علامت بھی یہی ہے۔"، <ref>( 1976ء، میر انیس: [[حیات]] اور شاعری، 184 )</ref>
3. آثار، نشانی۔
؎ یہ [[باہمی]] عداوت
مٹنے کی ہے علامت <ref>( 1926ء، طلیعہ، 13 )</ref>
دلیل، مظہر۔
"اس [[شہر]] کو [[فتح]] کر لیا تو یہ [[تسخیر]] اس بات کی علامت تھی کہ سارے صوبے میں [[مزاحمت]] کا [[خاتمہ]] ہو گیا۔" <ref>( 1967ء، اردو دائرۂ [[معارف]] اسلامیہ، 854:3 )</ref>
محرک، باعث، سبب۔
"یہ نظمیں ذاتی [[کرب]] کے حوالے سے اپنے [[خدو خال]] [[وضع]] کرتی ہیں اور [[حضور]] سے [[عشق]] کا گداز، ان کی علامت بنتا ہے۔" <ref>( 1988ء، جنگ، کراچی، 16 دسمبر، 11 )</ref>
4. وہ [[نشان]] جن سے [[حروف]] کی حرکتوں کو ظاہر کیا جائے، اعراب، ماترا۔
"الف ممدودہ پر علامتِ مد ضرور ہوا کرتی لیکن ہائے ہوز کو اگر کبھی [[دو چشمی]] [[شکل]] دیتے تو اس [[مقام]] پر جہاں وہ [[مخلوط التلفظ]] نہ ہوتی۔"، <ref>( 1935ء، اردو، اپریل، 226 )</ref>
5. [[شناخت]] کا نشان جو کارخانے وغیرہ کی طرف لگایا جائے، چھاپ، مہر، لیبل، ٹریڈمارک۔
"یہ [[کوزہ]] گروں کے [[مخصوص]] نشان یا علامتیں تھیں [[شاید]] [[ٹریڈ]] مارک۔"، <ref>( 1987ء، [[سات]] دریاؤں کی سر زمین، 216 )</ref>
6. { [[الجبرا]] }جمع [[تفریق]] [[ضرب]] تقسیم، [[صفر]] وغیرہ کا نشان۔
"اس پر [[ہندسہ]] علامت قوتِ [[دوم]] [[تحریر]] کرنا زاید ہے۔"، <ref>( 1907ء، [[تشریح]] المساحت، 32 )</ref>
7. { [[کتب خانہ]] } [[اعداد]] (آواز) وغیرہ کو ظاہر کرنے والا وہ [[مختصر]] نشان جو کتب [[خانہ]] میں [[کتاب]] کا [[مقام معین]] کرنے میں مدد دیتا ہے۔ (Notation)۔
"عمدہ علامت کو [[صاف]] اور [[بجنسہ]] [[مقاصد]] مہیا کرنے چاہیں۔"، <ref>( 1970ء، [[نظام]] کتب خانہ، 322 )</ref>
8. { [[صحافت]] }وہ نشان جو بطور [[ہدایت]] مسودے پر لگایا جاتا ہے تاکہ [[کاتب]] جانے لے کہ کون سا [[مواد]] کس طرح لکھنا ہے۔ مثلاً [[تیر]] کا نشان جو جاری ہے کے لیے مخصوص ہے۔
"اگر جملے کے درمیان میں کچھ [[الفاظ]] [[چھوٹ]] گئے ہوں تو متعلقہ جگہ پر علامت دے کر وہ الفاظ لکھنے ہوتے ہیں۔"، <ref>( 1969ء، فن ادارت، 246 )</ref>
9. { [[مجازا]] } آلۂ تناسل۔
"غلام نے [[پہلے ہی]] اپنی علامت [[کاٹ]] کر [[ڈبیا]] میں بند [[کرکے]] سر بہ [[مہر]] [[سرکار]] کے [[خزانچی]] کے [[سپرد]] کر دی تھی۔"، <ref>( 1802ء، [[باغ]] و بہار، 237 )</ref>
10. { [[طب]] } [[مرض]] کی نشانی، [[بیماری]] کے آثار۔
؎ [[سبب]] یا علامت [[گراں]] کو سمجھائیں
تو [[تشخیص]] میں سو نکالیں خطائیں، <ref>( 1879ء، [[مسدس]] حالی، 10 )</ref>
11. [[میل کا]] پتھر، فاصلے کا نشان جو [[سڑک]] پر لگایا جائے؛ کھوج، سراغ۔ (جامع اللغات؛ [[فرہنگ]] آصفیہ)
12. [[جھنڈا]] (عموماً [[سوار]] [[فوج]] کا)علم؛ [[امتیازی]] نشان (کسی [[رئیس]] یا [[سردار]] کا) (پلیٹس)۔
==انگریزی ترجمہ==
a mark, sign, token, an indication, a symptom; an index, exponent; a characteristic; a cognizance, a badge, device, emblem, a coat of arms; a flag, standard.
==مترادفات==
پَہْچان، مارْک، آنْک، آیَت، اَثَر، نِشان، داغ، نَقْش، نِشانی، لَچھَّن، سائِن، کَرِشْمَہ،
==مرکبات==
عَلامَتِ اِضافَت، عَلامَت پَسَنْدی، عَلامَتِ فاعِل، عَلامَتِ مَفْعُول، عَلامَت نِگار، عَلامَتِ وَقْف، عَلامَتِ اِتِّصال، عَلامَت سازی، عَلامَت نِگاری، عَلامَت نَوِیسی
==حوالہ جات==
<references/>
==مزید دیکھیں==
* [[علامت اتصال]]
* [[علامت سازی]]
* [[علامت نگاری]]
* [[علامت نویسی]]
* [[زمانی علامت]]
* [[کیمیائی علامت]]
* [[خط علامت جذر]]
* [[سوالیہ علامت]]
* [[شناختی علامت]]
* [[مخلوط علامت]]
* [[علامت اضافت]]
[[Category:ع۔ل]]
[[en:علامت]]
[[fa:علامت]]
[[tr:علامت]]All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wiktionary.org/w/index.php?oldid=26791.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|