Revision 26800 of "غائب" on urwiktionary

غائِب {غا + اِب} ([[عربی]])

غ ی ب، غائِب

عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[کلمہ]] ہے جو اردو میں اپنے [[اصل]] [[معنی]] و [[ساخت]] کے ساتھ [[بطور]] صفت [[استعمال]] ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے 1635ء کو "سب رس" میں [[مستعمل]] ملتا ہے۔

صفت ذاتی 

جمع استثنائی:  غائِبین {غا + اِبین}  

جمع غیر ندائی: غائِبوں {غا + اِبوں (و مجہول)}

==معانی==

1. غیر موجود، غیر حاضر، پوشیدہ، مخفی، [[چھپا]] ہوا۔

"ساری ترجیحات میں [[عورت]] [[غائب]] ہے۔"، <ref>( 1987ء، آجاؤ افریفہ، 210 )</ref>

2. { [[قواعد]] }وہ [[اسم]] جسکا [[ذکر]] [[اشارہ]] قریب یا [[بعید]] کے ساتھ کیا جائے، جیسے: یہ آیا، وہ گیا میں "یہ" اور "وہ"۔

"ضمیر [[شخصی]] غائب اور [[ضمیر]] اشارہ [[بظاہر]] ایک ہی ہیں۔"، <ref>( 1971ء، جامع القواعد (حصہ صرف)361 )</ref>

==انگریزی ترجمہ==

absent; hidden, concealed, unapparent, invisible; vanished; lost 

==مترادفات== 

پوشِیدَہ، مَخْفی، رُوپوش، غَیب، گُم، 

==مرکبات==

غائِب باشی،  غائِب بِینی،  غائِب غُلَّہ،  غائِب باز،  غائِب بازی،  غائِب بِین،  غائِب دَماغ

==حوالہ جات==

<references/>

==مزید دیکھیں==

* [[رغائب]]
* [[غائب باشی]]
* [[غائب بینی]]
* [[غائب غلہ]]
* [[حاضروغائب]]
* [[سلام غائبانہ]]
* [[ضمیر غائب]]
* [[سہم الغائب]]
* [[غائب دماغ]]
* [[حاضر و غائب]]
* [[مغائبت]]

[[Category:غ۔ا]]

----

{{فارسی}}

=== صفت ===

'''غائب'''

# [[غائب]]

[[زمرہ: صفات فارسی]]