Revision 26834 of "ذات" on urwiktionaryذات {ذات} ([[عربی]])
ذو، ذات
عربی [[زبان]] سے [[اسم جامد]] ذُو کی [[تانیث]] ہے۔ اردو میں اپنے [[اصل]] [[معنی]] کے ساتھ [[بطور]] [[اسم]] [[استعمال]] ہوتا ہے۔ یہ [[قیاس]] بھی کیا جاتا ہے کہ سنسکرت [[لفظ]] جاتی سے [[ماخوذ]] اسم ہے۔ تحریراً سب سے پہلے 1625ء کو "سیف الملوک و [[بدیع]] الجمال" میں [[مستعمل]] ملتا ہے۔
اسم [[نکرہ]] (مؤنث - واحد)
جمع: ذاتیں {ذا + تیں (ی مجہول)}
جمع استثنائی: ذاتِیات {ذا + تِیات}
جمع غیر ندائی: ذاتوں {ذا + توں (و مجہول)}
==معانی==
1. ہندوؤں کے [[چار]] [[معاشرتی]] طبقوں [[میں سے]] ایک برہمن، کھشتری، ویش اور [[شودر]] میں سے کوئی ایک گروہ۔
" "چنتا۔ "ہندوؤں میں بڑی [[ذات]] کس کی ہے?"، <ref>( 1911ء، پہلا پیار، 62 )</ref>
2. ہندوستانی معاشرے کی [[ذیلی]] جاتیوں یا گوتوں میں سے کوئی ایک۔
؎ اچھا تم ہو ذات کے اونچے، [[مانا]] [[قول]] تمھارا
جب جانیں تم [[دیکھ]] کے صورت بوجھو ذات ہماری، <ref>( 1987ء، دل کی زبان، 96 )</ref>
3. پاک و ہند میں مسلمانوں کی [[آبادی]] کے [[چار]] [[نسلی]] گروہوں میں سے ایک یعنی سید، شیخ، [[مغل]] یا پٹھان میں سے کوئی [[ایک ذات]] (چار ذاتوں کی یہ تعیّن) معاشرے کے [[اتباع]] و اثر سے پیدا ہوئی۔"
؎ [[فلک]] نے سب کو [[برابر]] بنا دیا اے شاد
کسی کی اب نہ [[شرافت]] رہی نہ ذات رہی، <ref>( 1927ء، [[شاد]] [[عظیم]] آبادی، [[میخانہ]] الہام، 310 )</ref>
4. نسل، خاندان، [[حسب]] نسب۔
"زبان کا نہ کوئی [[مذہب]] ہوتا ہے اور نہ اس کی کوئی قوم اور ذات ہوتی ہے۔"، <ref>( 1933ء، خطباتِ عبدالحق، 2 )</ref>
5. [[نسل]] یا [[نوع]] (انسانی یا حیوانی)۔
"بھیڑیے نے یہ سن کر کہا .... [[تمھاری]] ذات بڑی حُجّتی ہے۔"، <ref>( 1868ء، [[منتخب]] الحکایات، 5 )</ref>
6. گروہ، جماعت، برادری۔
"انگریزی جاننے والوں نے جو ایک نئی ذات اس [[ملک]] میں بنا لی ہے اس نے [[غیر شعوری]] خودغرضی سے ہر ذات کی طرح اپنے [[مخصوص]] فوائد کو اپنے تک [[محدود]] رکھنے کی بھی کوشش کی ہے۔"، <ref>( 1946ء، [[تعلیمی]] خطبات، 172 )</ref>
7. [[مرد]] اور [[عورت]] میں کوئی [[صنف]] یا نوع۔
"ہماری [[بچی]] کو اس طرح لے جانے کا [[تجھے کیا]] حق حاصل ہے کہ [[جنگل]] بیابانوں میں جہاں [[عورت ذات]] تیرے ساتھ [[حیران و پریشان]] بھوکی پیاسی [[روانہ]] ہو جائے۔"، <ref>( 1918ء، [[امت]] کی مائیں، 94 )</ref>
8. خاندانی، خصلت، نسلی طبیعت۔
؎ بنایا خلائق کیتے [[دھات]] کے
کیتے [[نیک]] مرداں [[اتم]] ذات کے، <ref>( 1964ء، دیوانِ حسن شوقی، 71 )</ref>
9. قسم، طرح، نوع، وضع۔
"حضور کوئی ایک ذات کے حقے تھے، [[دربار]] میں "حسن محفل" رئیسوں کے [[ہاں]] "لبِ معشوق" [[محفل]] میں آ جائے تو معلوم ہو دلہن آ گئی۔"، <ref>( 1954ء، اپنی [[موج]] میں، 92 )</ref>
10. جسم، بدن۔
"سراب نے [[پوشاک]] اور [[سلاخ]] [[حاضر]] کئے، سکندر نے بعد [[غسل]] پوشاک [[تبدیل]] کی سلاخ ذات پر [[آراستہ]] کئے۔"، <ref>( 1896ء، [[لعل]] نامہ، 435 )</ref>
11. [[ڈیل]] ڈول۔
؎ [[سلح]] [[پوش]] سارے بڑے دھات کے
بڑے تھوبڑے ہوا بڑے ذات کے، <ref>( 1625ء، [[سیف]] الملوک و بدیع الجمال، 57 )</ref>
12. عزت، آبرو؛ مذہب۔
"میں آپ کا [[ملازم]] ہوں تو اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ گالیوں سے بات کریں، ہاتھ [[بیچا]] ہے ذات نہیں بیچی ہے۔"، <ref>( 1968ء، [[مہذب]] اللغات، 41:5 )</ref>
13. فطرت، اصلیت۔
"دمڑی کی [[ہانڈی]] گئی کتے کی ذات پہچانی گئی۔"، <ref>( 1917ء، لغات النساء، 193 )</ref>
14. حقیقت، وقعت، اہمیت۔
؎ [[چار دن]] [[زیست]] کے جو چاہے کہہ لے اے رند
پیش [[ازیں]] [[خاک]] کے پتلے کی کوئی ذات نہ تھی، <ref>( 1832ء، دیوانِ رند، 166:1 )</ref>
==مترادفات==
خُودی، سَرِشْت، فِطْرَت، کُنْبَہ، حال، قَوم، قَومِیَّت، شَخصِیَّت، بَرادَری، رَگ،
==مرکبات==
ذات الشِّعْبَین، ذات بھانت، ذات جماعَت، ذَواتِ اَذْناب، ذَواتُ الْاَعْلام، ذَواتُ الثُّدی، ذَواتُ الْفَقار، ذَواتُ الْقِیَم، ذَواتِ اَمْثال، ذَواتِ مُتَفَکِّرَہ، ذَواتِ ناطِقَہ، ذاتِ اَحَدی، ذاتِ اَقْدَس، ذاتِ بابَرْکات، ذات بِرادَری، ذات پات، ذاتِ پاک، ذاتِ حَق، ذاتِ شَرِیف، ذاتِ گِرامی، ذاتِ واجِب
==حوالہ جات==
<references/>
==مزید دیکھیں==
* [[قائم بالذات]]
* [[عورت ذات]]
* [[کافی بالذات]]
* [[جنگلی ذات]]
* [[رعایت ذات]]
* [[جوہر ذاتی]]
* [[فنافی الذات]]
* [[چار ذات]]
* [[ذات احد]]
* [[ذات الاذناب]]
* [[ذات البروج]]
[[Category:ذ۔ا]]
[[en:ذات]]
[[fa:ذات]]
[[fr:ذات]]
[[ko:ذات]]
[[mg:ذات]]
[[pl:ذات]]
[[pnb:ذات]]All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wiktionary.org/w/index.php?oldid=26834.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|