Revision 26839 of "ضرورت" on urwiktionary

ضَرُورَت {ضَرُو + رَت} ([[عربی]])

ض [[ر]] ر، ضَرُور، ضَرُورَت

عربی [[زبان]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ اردو میں [[بطور]] اسم اور متعلق [[فعل]] [[مستعمل]] ہے۔ 1609ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم [[کیفیت]] (مؤنث - واحد)

جمع:  ضَرُورَتیں {ضَرُو + رَتیں (یائے مجہول)} 

جمع غیر ندائی:  ضَرُورَتوں {ضَرُو + رَتوں (و مجہول)} 

==معانی==

1. حاجت، احتیاج۔

؎ جانے کب راہ میں پڑ جائے [[ضرورت]] افسر

ان کی یادوں کو بھی اسبابِ سفر میں رکھنا، <ref>( 1986ء، [[غبار]] ماہ، 77 )</ref>

==انگریزی ترجمہ==

Necessity, need, wont, exigency; indigence; compulsion, constraint, force, violence 

متعلق فعل 

==معانی==

1. ضروری، لازماً۔

؎ [[تراب]] اب تو ہے ہم کو [[مرنا]] ضرورت

سنا بعدِ [[مرگ]] [[اوس]] کا [[دیدار]] ہو گا، <ref>( 1858ء، [[کلیات]] تراب، 15 )</ref>

==مترادفات== 

حاجَت، غَرَض، اِسْتِلْزام، 

==مرکبات==

ضَرُورَت بھَر،  ضَرُورَتِ شِعْری،  ضُرُورَت مَنْد 

==فقرات== 

 ضرورت [[ایجاد]] کی [[ماں]] (ہوتی) ہے 

ضرورت کے [[سبب سے]] [[نئی نئی]] ایجادات ہوئی ہیں۔

"دخیل [[الفاظ]] زبان کی [[بالیدگی]] میں بھی ہارج ہوتے ہیں زبان ایک [[نامیاتی]] [[حقیقت]] ہے اور ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔"، <ref>( 1988ء، [[قومی]] زبان، کراچی، اکتوبر، 58 )</ref>

==حوالہ جات==

<references/>

==مزید دیکھیں==

* [[عندالضرورت]]
* [[حسب ضرورت]]
* [[ضرورت بھر]]
* [[ضرورت شعری]]
* [[ضرورت کا مارا]]
* [[ضرورت مند]]
* [[دفعۂ ضرورت]]
* [[نظریۂ ضرورت]]

[[Category:ض۔ر]]

[[en:ضرورت]]
[[fa:ضرورت]]
[[ps:ضرورت]]
[[pt:ضرورت]]