Revision 26840 of "صدی" on urwiktionary

صَدی {صَدی} ([[فارسی]])

صد، صَدی

فارسی سے اردو میں [[دخیل]] صفت [[عددی]] صد کے ساتھ ی [[بطور]] [[لاحقہ]] [[نسبت]] ملنے سے [[صدی]] بنا۔ اردو میں بطور [[اسم]] [[نیز]] بطور صفت [[استعمال]] ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً [[مستعمل]] ملتا ہے۔

اسم [[نکرہ]] (مؤنث - واحد)

جمع:  صَدْیاں {صَد + یاں} 

جمع غیر ندائی:  صَدْیوں {صَد + یوں (و مجہول)} 

==معانی==

1. [[سو برس]] کی تعداد، سو سال۔

"سولہویں صدی کے آغاز سے اٹھارویں صدی کے [[وسط]] تک [[سیاسی]] اقتدار ان کے ہاتھ رہا۔"، <ref>( 1987ء، [[غالب]] فکر و فن، 21 )</ref>

==انگریزی ترجمہ==

A century 

صفت عددی 

==معانی==

1. { [[شاہی]] } سو سواروں کا حکم، [[منصب]] دار۔

"منصب داروں کا [[سلسلہ]] [[تفصیل]] سے [[چلتا]] تھا صدی وغیرہ وغیرہ۔"، <ref>( 1883ء، دربارِ اکبری، 70 )</ref>

2. { [[حساب]] } سوکا، سو [[روپیہ]] کا۔

"جو [[باقی]] رہا [[اس پر]] فی صدی [[ڈھائی]] [[روپے]] کے حساب سے .... [[خزانہ]] شاہی میں [[داخل]] کر دیا۔"، <ref>( 1906ء، مرات احمدی، 157 )</ref>

==مترادفات== 

قَرْن

==حوالہ جات==

<references/>

[[Category:ص۔د]]

[[en:صدی]]
[[fa:صدی]]
[[pt:صدی]]