Revision 26842 of "صحت" on urwiktionary

صِحَّت {صِح (کسرہ ص مجہول) + حَت} ([[عربی]])

ص [[ح]] ح، صِحَّت

عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ عربی سے اردو میں [[داخل]] ہوا اور [[بطور]] اسم [[استعمال]] ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1611ء کو "کلیاتِ [[قلی]] [[قطب]] شاہ" میں تحریراً [[مستعمل]] ملتا ہے۔

اسم [[کیفیت]] (مؤنث - واحد)

جمع غیر ندائی:  صِحَّتوں {صِح + حَتوں (و مجہول)} 

==معانی==

1. [[جسم]] کی وہ کیفیت جو [[معمول]] کے مطابق ہو، [[بیماری]] سے نجات، تندرستی، شفا، جسم کی بے عیبی۔

"یہ [[طریقہ]] کار صحت، [[صفائی]] اور فلاحِ [[انسانی]] کا بہت کارآمد [[ذریعہ]] ہو جائے۔"، <ref>( 1984ء، [[مقاصد]] و مسائلِ پاکستان، 211 )</ref>

2. درستی، ٹھیک ہونا، تصحیح، [[صحیح]] ہونا؛ [[حقیقت]] کے مطابق ہونا۔

"بعد میں مجھے البرت کا (نوبل [[انعام]] [[یافتہ]] [[فرانسیسی]] [[ناول]] نگار) کی [[تشریح]] میں زیادہ [[صحت]] نظر آئی۔"، <ref>( 1984ء، گردِراہ، 66 )</ref>

==انگریزی ترجمہ==

Health; sound or valid or true state or condition; soundness, correctness; confirmation 

صفت ذاتی 

==معانی==

1. { [[قدیم]] } تندرستی یا سلامتی کے ساتھ۔

؎ وو [[حکمت]] [[خدا]] کا وو [[آپی]] بجے

کہ صحت [[سلامت]] لے جاوے تجے

==مترادفات== 

دُرُسْتی، شِفا، آرام، تَصْحِیح، 

==مرکبات==

صِحَّت اَفْزا،  صِحَّت آوَر،  صِحَّت بَخْش،  صِحَّتِ زَبان،  صِحَّتِ کامِل،  صِحَّت مَنْدی،  صِحَّتِ نَفْس،  صِحَّت [[یاب]] 

==روزمرہ جات==

 

 صِحَت [[بگڑنا]] 

صحت [[خراب]] ہونا، تندرستی میں [[خلل]] [[واقع]] ہونا، [[جسمانی]] طور پر کمزور ہو جانا، [[بیمار]] ہو جانا۔

"بیگ [[صاحب]] کی صحت بگڑ گئی اور [[ڈاکٹری]] مشورے کے مطابق انہیں.... ایک بنگلے میں نظربند رکھا گیا۔"، <ref>( 1982ء، [[آتش]] چنار، 809 )</ref>

==حوالہ جات==

<references/>

==مزید دیکھیں==

* [[غسل صحت]]
* [[رو بصحت]]
* [[ذہنی صحت]]
* [[علم صحت الابدان]]
* [[حفظان صحت]]
* [[مجلس حفظ صحت]]
* [[دارالصحت]]
* [[صحت افزا]]
* [[صحت آور]]
* [[صحت بخش]]
* [[صحت زبان]]

[[Category:ص۔ح]]

[[fa:صحت]]
[[mg:صحت]]
[[ps:صحت]]
[[pt:صحت]]