Revision 26846 of "ڈبا" on urwiktionary

ڈَبّا {ڈَب + با} ([[پراکرت]])

پراکرت [[زبان]] سے [[ماخوذ]] [[لفظ]] [[ڈب]] کے [[آخر]] پر [[لاحقہ]] [[تکبیر]] ا لگانے سے بنا۔ جو اردو میں [[بطور]] [[اسم]] [[استعمال]] ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے 1697ء میں "دیوانِ ہاشمی" میں [[مستعمل]] ملتا ہے۔ 

متغیّرات
 

ڈِبّا  {ڈِب + با} ڈِبَّہ  {ڈِب + بَہ} 

اسم [[نکرہ]] (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی:  ڈَبّے {ڈَب + بے} 

جمع:  ڈَبّے {ڈَب + بے} 

جمع غیر ندائی:  ڈَبّوں {ڈَب + بوں (و مجہول)} 

==معانی==

1. [[ٹین]] یا [[لکڑی]] کا [[ظرف]] جو مختلف شکلوں اور [[جسامت]] کا ہوتا ہے اور جس میں مختلف چیزیں مثلاً تیل، دوا، کھانے کی چیزیں وغیرہ رکھی جاتی ہیں، صندوقچہ۔

"ہایا سو کے [[ہمیشہ]] اپنے ساتھ ایک [[ڈبا]] رکھتا تھا جس کی وہ بڑی [[احتیاط]] کرتا تھا۔"، <ref>( 1983ء، [[جاپانی]] [[لوک]] کتھائیں، 35 )</ref>

2. لوہے اور لکڑی کا بنا ہوا ریل کا ڈبہ، درجہ، پہیوں کے [[اوپر]] [[کمرہ]] [[نما]] نِشت گاہ۔

"ایکسپریس تیار کھڑی ہے .... تمام گاڑیاں [[تلاش]] کرنے کے بعد ایک [[چھوٹا]] سا [[ڈبہ]] [[سیکنڈ کلاس]] کا ایسا نظر آیا ہے جس میں صرف ایک [[صاحب]] [[تشریف]] فرما ہیں۔"، <ref>( 1939ء، شمع، 17 )</ref>

3. چھوٹے پرندوں [[میں سے]] ایک پرند۔

"بعض تمام دن [[خشک]] میدانوں اور کھیتوں میں چرتے چُگتے رہتے ہیں [[رات]] کو درختوں پر [[بسیرا]] کرلیتے ہیں مثلاً کبوتر، [[فاختہ]] اور بعض چڑیاں اور [[تیتر]] [[کالا]] و ڈبا۔"، <ref>( 1897ء، سیرِ پرِند، 50 )</ref>

4. { [[طب]] } [[پسلی]] کا [[عارضہ]] جو اکثر بچوں کو ہوتا ہے۔

"ڈبا بچوں کی بیماری۔"، <ref>( 1973ء، اردو نامہ، کراچی، 66:24 )</ref>

5. [[سپاہی]] کا وہ [[تھیلا]] جس میں وہ [[کارتوس]] اور [[دوسرا]] [[سامان]] رکھتا ہے۔

؎ رپا [[سونا]] [[سیم]] و زر ہے

ڈبا کو پا [[ڈھال]] [[سپر]] ہے، <ref>( 1793ء، [[ذوق]] الصبیان (مقالاتِ شیرانی، 126:2) )</ref>

6. زیورات کا صندوقچہ، بٹّا، [[خوشبو]] رکھنے کا چھوٹا بکس، [[عطر]] دان۔ (پلیٹس)

7. کُپّا، [[چمڑے]] کی [[چھا]] گل جو پانی یا [[تیل]] کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

" "ڈبا" چمڑے کا کُپّا تیل وغیرہ رکھنے کے لیے۔"، <ref>( 1973ء، اُردو نامہ، کراچی، 66:44 )</ref>

==مترادفات== 

صَنْدُوقْچَہ، بَکْس، گَٹھّا

==حوالہ جات==

<references/>


[[Category:ڈ۔ب]]

[[pt:ڈبا]]