Revision 26851 of "طرح" on urwiktionary

طَرْح {طَرْح} ([[عربی]])

ط [[ر]] ح، طَرْح

عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ اردو میں [[بطور]] اسم اور [[شاذ]] متعلق [[فعل]] [[مستعمل]] ہے۔ 1609ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم [[مجرد]] (مؤنث - واحد)

==معانی==

1. طور، طریقہ، ڈھب، تدبیر۔

؎ [[دم بھر]] کو عاریت کی طرح بھی خوشی نہ دی

اتنا میں [[چشم]] [[دہر]] میں بے [[اعتبار]] تھا، <ref>( 1922ء، تجلائے [[شہاب]] ثاقب، 40 )</ref>

2. دلکشی کا ڈھنگ، ناز، ادا، بالکپن، چھب؛ [[چہرہ]] مہرہ، [[وضع]] قطع۔

؎ [[نغموں]] کی زباں میں کوئی سمجھے تو بتائیں

کیا [[چیز]] ہیں یہ [[طرز]] یہ طرحیں یہ ادائیں، <ref>( 1958ء، تارِ پیراہن، 57 )</ref>

3. بنیاد، بنا، تمہید۔

"طرح۔ یہ [[لفظ]] عربی میں [[بنیاد]] کے معنوں میں بولا جاتا ہے۔"، <ref>( 1988ء، اردو، کراچی، جولائی تا ستمبر، 93 )</ref>

4. صورت، حالت۔

؎ کیا کہیں [[تسلیم]] [[ہجر]] [[یار]] میں

پھر وہی ہے [[شام]] سے دل کی طرح، <ref>( 1900ء، [[نظم]] دل افروز، 153 )</ref>

5. وہ [[مصرع]] جو مشاعرے وغیرہ میں [[وزن]] اور [[قافیہ]] [[ردیف]] [[مقرر]] کرنے کے لیے [[نمونے]] کے طور پر دیا جاتا ہے سب شرکائے [[مشاعرہ]] اسی پر [[طبع آزمائی]] کرتے ہیں۔

"طرح .... سے [[مراد]] ہے وہ [[مصرع]] جو [[غزل]] کی [[زمین]] (بحر ردیف قافیہ) بتانے کے لیے شعراء کو دیا جاتا ہے۔"، <ref>( 1985ء، [[کشاف]] [[تنقیدی]] اصطلاحات، 178 )</ref>

6.وضع قطع، روپ، بھیس، صورت۔

؎ دوپٹہ شانوں سے نیچے کھلی ہوئی زلفیں

ذرا بتائیے [[مجھ کو]] یہ ہے کہاں کی طرح  <ref>( 1924ء، [[دیوان]] بشیر، 33 )</ref>

 (ساخت، [[ترتیب]] اور [[مکان]] وغیرہ سے [[مل کر]] حاصل ہوئی) ہئیت مجموعی، نمونہ۔

"مکانات کی [[قطع]] وضع کے ساتھ ان کے [[فرنیچر]] کی بھی طرح بدلتی جاتی تھی۔"  <ref>( 1904ء، [[آئین]] قیصری، 6 )</ref>

7. روش، طرز، انداز، چلن۔

؎ [[واعظ]] سے [[فراز]] اپنی بنی ہے نہ بنے گی

ہم اور طرح کے ہیں [[جناب]] اور طرح کے، <ref>( 1986ء، بےآواز [[گلی]] کوچوں میں، 59 )</ref>

8. قسم، نوع۔

"تیسرا داؤں .... تو یقیناً اچھا ہے بھی کیونکہ [[اس میں]] کئی طرح کے [[مضامین]] ہیں۔"، <ref>( 1947ء، [[فرحت]] [[اللہ]] بیگ، مضامین، 1:3 )</ref>

9. روئداد (کسی امر [[واقعی]] کی) کیفیت، صورت [[حالت]] (جو پیش آئے)۔

؎ [[مدت]] سے [[تختہ]] [[مشق]] اطبا ہوں دوستو

اب تک ہے میرے [[درد]] [[جگر]] کی وہی طرح، <ref>( 1900ء، نظم دل افروز، 149 )</ref>

10. معیار، حیثیت۔

"شام تک ایک طرح [[مقابلہ]] رہا۔"، <ref>( 1900ء، [[طلسم]] [[خیال]] سکندری، 307:2 )</ref>

11. کسی [[حاکم]] کا [[زبردستی]] [[رعیت]] کے ہاتھ زیادہ [[قیمت]] اپنا [[مال]] [[فروخت]] کرنا۔ 

(فرہنگ آصفیہ)

==انگریزی ترجمہ==

manner, mode; plan, design; form, description, sort, kind 

متعلق فعل 

==معانی==

1. طور پر، طریقے سے۔

؎ دم بھر کو عاریت کی طرح بھی خوشی نہ دی

اتنا میں چشم دہر میں بے اعتبار تھا، <ref>( 1922ء، تجلائے [[شہاب]] ثاقب، 40 )</ref>

2. مثل، مانند۔

؎ طرح [[مغرب]] کو [[دیکھ]] کر جو کہے

باہمیں طرح ہابباید ساخت، <ref>( 1921ء، اکبر، کلیات، 2، 371:3 )</ref>

==مترادفات== 

طَور، طَرْز، اُسْلُوب، بُنْیاد، مانِنْد، نَوع، مِثْل، 

==مرکبات==

طَرْح دار،  طَرْح طَرْح کا،  طَرْح مِصْرَع 

==روزمرہ جات==

 

 طرح [[ڈالنا]] 

بنیاد ڈالنا، [[تدبیر]] کرنا۔

"ہماری [[تنقید]] نے بھی [[سماجی]] [[علوم]] کی مدد سے [[ادب]] کے مطالعے کی طرح [[ڈالی]] ہے"، <ref>( 1986ء، نئی تنقید، 26۔ )</ref>

==حوالہ جات==

<references/>

==مزید دیکھیں==

* [[حاصل طرح]]
* [[طرح بہ طرح]]
* [[طرح دار]]
* [[طرح طرح کا]]
* [[طرح مصرع]]
* [[خوش طرح]]
* [[طرح اندازی]]
* [[طرح پر]]
* [[طرح داری]]
* [[طرحی]]
* [[طرحی مشاعرہ]]


[[Category:ط۔ر]]

[[en:طرح]]
[[fa:طرح]]
[[fr:طرح]]
[[ja:طرح]]
[[mg:طرح]]
[[pl:طرح]]
[[pt:طرح]]