Revision 26890 of "تصغیر" on urwiktionary

تَصْغِیر {تَص + غِیر} ([[عربی]])

ص [[غ]] ر، صَغِیر، تَصْغِیر

عرب [[زبان]] میں [[ثلاثی]] [[مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے اردو میں [[اصل]] [[معنی]] اور [[حالت]] میں [[بطور]] اسم [[مستعمل]] ہے 1842ء میں "کتاب [[معدن]] الجواہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم [[کیفیت]] (مؤنث - واحد)

==معانی==

1. [[چھوٹا]] کرنا، تخفیف، تقلیل، اختصار۔

"نام [[رکھنا]] ساتھ غیر ان کے ہمارے [[زمانہ]] میں اولٰی ہے اس لئے کہ [[عوام]] [[تصغیر]] کرتے ہیں ان کو وقت پکارنے کے۔"، <ref>( 1842ء، [[کتاب]] [[معدنی]] الجواہر، 70 )</ref>

2. { [[قواعد]] }وہ اسم جس میں چھوٹے کے معنی [[پائے]] جائیں یا [[حقارت]] یا [[محبت]] کا پہلو [[نکلتا]] ہو، جیسے: [[ٹٹوا]] (چھوٹا ٹٹو)بنو (پیاری دلہن) وغیرہ۔

"علی [[گنج]] کی [[زمین]] چونکہ ریتلی ہے اس لیے وہاں کی گاجریں اور جگہ کی [[نسبت]] [[میٹھی]] اور [[خوش رنگ]] ہوتی ہیں جس کے سبب، [[لعل]] کی تصغیر [[کرکے]] لالڑیاں کہہ دیا۔"، <ref>( 1915ء، [[مرقع]] زبان و بیان دہلی، 43 )</ref>

==مترادفات== 

چھوٹائی، چھٹاپا

==حوالہ جات==

<references/>
==بیرونی حوالہ جات==
http://urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=تصغیر
[[Category:ت۔ص]]