Revision 26891 of "تصنیف" on urwiktionary

تَصْنِیف {تَص + نِیف} ([[عربی]])

ص [[ن]] ف، مُصَنِّف، تَصْنِیف

عربی [[زبان]] سے [[اسم مشتق]] ہے [[ثلاثی]] [[مزید فیہ]] کے [[باب]] [[تفعیل]] سے [[مصدر]] ہے اور اردو میں [[بطور]] [[حاصل مصدر]] [[مستعمل]] ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1578ء کو"خوب [[ترنگ]] (ادب و لسانیات، 25)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم [[کیفیت]] (مؤنث - واحد)

جمع:  تَصْنِیفات {تَص + [[نی]] + فات} 

جمع غیر ندائی:  تَصْنِیفوں {تَص + نی + فوں (و مجہول)} 

==معانی==

1. [[نوع]] نوع کرنا، [[جدا]] کرنا، جمع کرنا۔

(سرگزشت الفاظ، 74)

2. [[طبیعت]] سے کوئی [[مضمون]] یا [[کتاب]] لکھنا، کسی [[موضوع]] پر [[علیحدہ علیحدہ]] ابواب میں کتاب تیار کرنا۔

"جو کتابیں [[دیسی زبان]] میں [[تصنیف]] و [[تالیف]] یا [[ترجمہ]] کی جائیں گی۔"، <ref>( 1938ء، حالات سرسید، 86 )</ref>

3. لکھی ہوئی کتاب، [[تحریر]] کیا ہوا مضمون۔

"بلاشبہ آپ نے [[غالب]] پر ایک [[نہایت]] [[عمدہ]] تصنیف پیش کی ہے۔"، <ref>( 1937ء، [[اقبال]] نامہ، 326:2 )</ref>

4. [[فرضی]] بات کہنا، [[دل سے]] [[کوئی بات]] [[گھڑ]] لینا، دل سے بات بنا لینا، بات [[تراش]] لینا، [[سخن]] سازی۔

"وہ پوچھتیں کہ [[ڈاکٹر]] کیا کہتے ہیں اور ہم کو ڈاکٹروں کی [[طرف سے]] فی البدیہہ [[خدا]] جانے [[کیا کیا]] تصنیف کرنا پڑتا۔"، <ref>( 1937ء، دنیائے تبسم، 54 )</ref>

5. { [[مجازا]] } [[ایجاد]] کرنا۔

"ایک مضبوط [[سہل]] اور نہایت بہ [[کار آمد]] [[نظام]] تصنیف فرمایا۔"، <ref>( 1925ء، فغان قاری، 8 )</ref>

6. { مجازا } قائم ہونا؛ [[اختیار]] کرنا۔

"سچ تو یہ ہے کہ میں اپنے [[مذاق]] کے مطابق کوئی [[بیوی]] تصنیف کرنا تو یہی حسنٰی ہوتی۔"، <ref>( 1928ء، [[زود]] پشیمان، 49 )</ref>

==انگریزی ترجمہ==

compiling, composing (a book); invention; literary composition 

==مترادفات== 

تَخْلِیق، تَحْرِیر، اِنْشا، کَلام، 

==مرکبات==

تَصْنِیف کارْڈ

==حوالہ جات==

<references/>

==بیرونی حوالہ جات==
http://urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=تصنیف
==مزید دیکھیں==

* [[دار التصنیف]]
* [[تصنیفی]]
* [[تصنیف کارڈ]]
* [[نو تصنیف]]

[[Category:ت۔ص]]