Revision 26962 of "صبر" on urwiktionary

صَبْر {صَبْر} ([[عربی]])

ص [[ب]] ر، صَبْر

عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ اردو زبان میں [[بطور]] اسم [[استعمال]] ہوتا ہے۔ 1421ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً [[مستعمل]] ملتا ہے۔

اسم [[مجرد]] (مذکر - واحد)

جمع استثنائی:  صُبُور {صُبُور}  

جمع غیر ندائی: صَبْروں {صَب + روں (و مجہول)}

==معانی==

1. کسی صدمے، حادثے یا تکلیف کو [[خاموشی]] سے [[برداشت]] کر لینا، [[مصیبت]] کے وقت [[شکوہ]] یا [[نالہ و فریاد]] کرنے سے [[باز]] رہنا، [[مصائب]] یا [[مشکلات]] میں [[ضبط]] و [[تحمل]] سے کام لینا، برداشت تحمل، شکیبائی۔

"اپنے [[ملازم]] کے ساتھ [[صبر]] کا یہ [[برتاؤ]] کرنے والا [[اللہ کا بندہ]] مغلیہ [[سلطنت]] کا سب سے بڑا [[شہنشاہ]] اور [[رنگ]] [[زیب]] عالمگیر تھا۔"، <ref>( 1985ء، روشنی، 430 )</ref>

2. قرار، چین، سکون، اطمینان۔

"جو [[تخت و تاج]] کو [[چھوڑ کر]] مکمل [[قناعت]] صبر اور یکسوئی کے ساتھ اس کی گھنیری [[چھاؤں]] میں آبیٹھے۔"، <ref>( 1987ء، سمندر، 8 )</ref>

3. حلم، بردباری۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

4. توقف، تامل، [[جلدی]] کرنے سے گریز۔

"شیر کی بات سن کر [[خوف]] کے [[مارے]] [[کسان]] کے پسینے [[چھٹ]] جاتے وہ [[نہایت]] ڈری ڈری [[آواز]] میں کہتا کچھ روز اور صبر کرلو۔"  <ref>( 1978ء، [[براہوی]] [[لوک]] کہانیاں، 87 )</ref>

 [[نفس]] کو روکنا۔

"صبر اور بے حمیتی [[توکل]] اور کاہلی .... [[باہم]] [[اس قدر]] ملے ہوئے ہیں کہ [[انسان]] کی [[قوت]] [[ممیزہ]] کبھی کبھی [[دھوکا]] کھا جاتی ہے۔"  <ref>( 1923ء، سیرۃ النبیۖ، 88:3 )</ref>

5. قناعت، اکتفا۔

؎ غم [[فرقت]] میں غم کھا کر ہی [[اپنا پیٹ]] بھرتے ہیں

جو کچھ ملتا ہے ہم کو ہم اسی پہ صبر کرتے ہیں  <ref>( 1936ء، [[شعاع]] مہر، [[نارائن]] پرشاد ورما، 217 )</ref>

 توکل، بھروسہ۔ (فرہنگ آصیفہ)

6. [[قدیم]] [[عرب]] میں سزا کا ایک [[طریقہ]] جس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ [[آدمی]] کو کسی [[کوٹھڑی]] میں [[قید]] [[کرکے]] اس کا [[کھانا]] پانی بند کر دیتے تھے یہاں تک کہ وہ تڑپ تڑپ کر مر جاتا تھا۔ (سیرۃ النبیۖ، 192:4)

7. { [[تصوف]] } طلب اور [[محبت]] معشوق، [[حقیقی]] میں [[ثابت قدم]] [[رہنا]] اور اس کی [[یافت]] اور [[محنت]] [[اٹھانا]] اور [[نالاں]] نہ ہونا۔ (مصباح التعرف، 158)

8. وبال، آفت، [[عذاب]] (جو کسی [[ظلم]] وغیرہ کی [[پاداش]] میں [[خدا]] کی [[طرف سے]] [[نازل]] ہو)۔

؎ [[غضب]] [[رحمت]] سے دل توڑا ہے [[واعظ]] مہگساروں کا

ستمگر صبر [[تیری]] جان پر امیداوروں کا، <ref>( 1899ء، [[دیوان]] ظہیر، 11:1 )</ref>

==انگریزی ترجمہ==

patience, self-restraint, endurance, patient suffering, resignation 

==مترادفات== 

بَرْداشْت، تَحَمُّل، حِلْم، بُرْدْباری، ضَبْط، قَناعَت، سَنْتوش، ڈھارَس، دھِیَرج، شِکیب، صَبُوری، اِسْتِغْنا، 

==مرکبات==

صَبْرِ اَیُّوب،  صَبْر آزْما،  صَبْرِ جَمِیل،  صَبْر و تَحَمُّل،  صَبْر و قَرار،  صَبْرو سُکُون 

==روزمرہ جات==

 

 صَبْر کرنا 

 [[ناامید]] ہونا، [[مایوس]] ہونا، [[ترک]] کرنا۔

؎ میرے پہلو سے نہ [[قاتل]] [[تیر]] [[کھینچ]] تیر کو اب صبر کر [[شمشیر]] کھینچ، <ref>( 1915ء، جان سخن، 58 )</ref>

 برداشت کرنا، [[جورو]] [[ستم]] سہنا، مصیبت کی [[شکایت]] نہ کرنا۔

"اور تجھ سے پہلے انبیاء بھی جھٹلائے گئے تو انہوں نے اپنی [[تکذیب]] پر صبر کیا۔"، <ref>( 1923ء، سیرۃ النبیۖ، 221:3 )</ref>

 قناعت کرنا، [[اکتفا]] کرنا، [[غنیمت]] جاننا۔

؎ غم فرقت میں غم کھا کر ہی اپنا [[پیٹ]] بھرتے ہیں جو کچھ ملتا ہے ہم کو ہم اسی پر صبر کرتے ہیں، <ref>( 1936ء، شعاع مہر، [[نار]] این پرشاد ورما، 217 )</ref>

 کسی کام میں [[توقف]] کرنا، [[تامل]] کرنا۔ (مہذب اللغات)

==حوالہ جات==

<references/>

==مزید دیکھیں==

* [[تصبر]]
* [[متصصبر]]
* [[دامن صبر]]
* [[صبر ایوب]]
* [[صبر آزما]]
* [[صبر جمیل]]
* [[صبر و تحمل]]
* [[صبر و قرار]]
* [[صبرو سکون]]
* [[نا صبر]]
* [[مصبر]]



[[Category:ص۔ب]]

----

{{فارسی}}

=== اسم ===

'''صبر''' 

# [[صبر]]

==مترادفات== 

* [[شکیب]]، [[شکیبایی]]، [[شکیبائی]]

==مرکبات==

* [[صبر و تحمل]]، [[صبر و قرار]]

[[زمرہ:اسماۓ فارسی]]

[[ar:صبر]]
[[en:صبر]]
[[es:صبر]]
[[fa:صبر]]
[[fr:صبر]]
[[id:صبر]]
[[ku:صبر]]
[[mg:صبر]]
[[nl:صبر]]
[[oc:صبر]]
[[pl:صبر]]
[[sw:صبر]]
[[tr:صبر]]
[[zh:صبر]]