Difference between revisions 1060000 and 1060002 on urwiki

18 [[ذوالحجہ]]  کو حجۃ الوداع سے واپسی پر [[محمد]] صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک چشمہ خم کے مقام پر [[صحابہ]] سے خطاب فرمایا۔ اس موقعہ پر قران کریم سورہ مائدہ کی یہ آیت نازل ہوئی:
{{اقتباس|يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ}}

اس آیت کے نزول کے بعد رسول اللہ نے تمام ساتھ چلنے والوں کو روکا، جو آگے تھے ان کو واپس بلایا اور جو پیچھے رہ گئے تھے ان کے آگے آنے کا انتظار کیا۔اس خطبہ کو خطبہ غدیر کہتے ہیں۔

== خطبہ== 
{{حوالہ جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ، تفسیر ابن جریر طبری، مستدرک حاکم، تاریخ بغدادیں|}}
{{حذف|اس مقام پر خطبہ [[حجۃ الوداع]] کو بلا حوالہ و دلیل،خطبہ خدیر میں شامل کیا گیا ہے}}  

ساری تعریف اس اللہ کےلئے ھے جو اپنی یکتائی میں بلند اور اپنی انفرادی شان کے باوجود قریب ھے وہ سلطنت کے اعتبار سے جلیل اور ارکان کے اعتبار سے عظیم ھے وہ اپنی منزل پر رہ کر بھی اپنے علم سے ھر شے کا احاطہ کےے هوئے ھے اور اپنی قدرت اور اپنے برھان کی بناء پر تمام مخلوقات کو قبضہ میں رکھے هوئے ھے ۔ 
(contracted; show full)
 
اس جامع خطبہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
 
لوگو! قیامت کے دن خدا میری نسبت پوچھے گا تو کیا جواب دو گے؟ صحابہ نے عرض کی کہ ہم کہیں گے کہ آپ نے خدا کا پیغام پہنچا دیا اور اپنا فرض ادا کر دیا‘‘۔ آپ نے آسمان کی طرف انگلی اٹھائی اور فرمایا۔’’اے خدا تو گواہ رہنا‘‘۔ ’’اے خدا تو گواہ رہنا‘‘ اے خدا تو گواہ رہنا اور اس کے بعد آپ نے ہدایت فرمائی کہ جو حاضر ہیں وہ ان لوگوں کو یہ باتیں پہنچا دیں جو حاضر نہیں ہیں۔

[[زمرہ:اسلام]]
[[زمرہ:خطبات محمد]]
[[زمرہ:علی]]