Difference between revisions 2199030 and 2274531 on urwiki

{{نولکھائی درکار صفحات}}
{{صفائی}}
بسم اللہ الرحمن الرحیم
										تحریر: سید کوثر عباس موسوی

[email protected]
	
گر تو می خواہی مسلمان زیستن		نیست ممکن جزبقرآن زیستن(علامہ محمد اقبال)
(contracted; show full)ئی کی کاوشوں سے بروشسکی زبان کو بھی کلام الٰہی کااعجاز وبرکات لینے کا شرف حاصل ہوا ہے جس پر صرف غلام الدین ہنزائی ہی نہیں بلکہ بروشوقوم مبارک باد کے مستحق ہے۔کیونکہ فاضل مترجم نے قرآن مجید کا بروشسکی زبان میں ترجمہ کرکے نہ صرف بروشسکی زبان وادب کی خدمت کیا ہے بلکہ کلام الٰہی کوبروشوقوم تک ان کی اپنی زبان میں پہنچانے کا فریضہ بھی ادا کیا ہے۔جناب غلام الدین ہنزائی کواس زبردست اور تاریخی کارنامہ انجام دینے پر اس کا حقیقی اجر تو وہی (خداوند تعالٰی) دے گا جس کے کلام کا انہوں نے ترجمہ کیا ہے ۔لیکن اس تاریخی موقع
ہ پر شمالی علاقہ جات کے مشاہیرعلم وقلم نے بھی جناب غلام الدین ہنزائی کوخوب داد دیا ہے ۔
ہم یہاں پر شمالی علاقہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے بعض علماء اور دانشوروں کی رائے کو بیان کرتے ہیں . جناب فداعلی ایثار صاحب فاضل مترجم کو اس عظیم کارنامہ انجام دینے پر داد تحسین دیتے ہوئے لکھتے ہیں’’بروشوقوم کی جانب سے آپ بے پناہ تبریکات کے مستحق ہیں کہ آپ نے اس قوم کی علمی وادبی حوالے سے تنگ دامن زبان کو بھی ان زبانوں کی فہرست میں شامل کیا ،جن کا دامن قرآنی تراجم کے متاعِ بے بہاسے مالامال ہے ۔ہر چند کہ بروشسکی (contracted; show full)ہ اس کے معانی اور اسرار ورموز کا احاطہ کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں اور مجھے ترجمہ کے دوران شدت سے اس کاادارک رہاہے۔لیکن میرے نزدیک یہ ایک دینی فریضہ تھا اور بروشسکی زبان کے لئے ایک ادبی خدمت ۔اسی احساس نے اس مشکل مرحلہ کو میرے لئے آسان کردیا۔مجھے امید ہے کہ شمالی علاقہ جات کے عوام بالعموم اور بروشوقوم بالخصوص اس کو ایک عظیم تحفہ سمجھ کر قبول کرے گی اور میری اولاد کو اپنی نیک دعاوں میں یاد کرے گی‘‘۔ 
یقینا جناب غلام الدین ہنزائی صاحب نے بروشسکی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے شمالی علاقہ جات کے عوام ب
الخصوص بروشوقوم پر بہت بڑا حسان کیا ہے ان کی یہ کاوش نہ صرف ترجمے کے اعتبار سے لائق تحسین ہے بلکہ بروشسکی زبان وثقافت کے احیاء کی راہ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔بروشسکی زبان میں قرآن مجید کی اشاعت سے اس زبان سے واقف لوگوں میں قرآن فہمی عام ہوجائے گی جس کااجر یقینا فاضل مترجم کوملے گا،خداوند متعال ان کی توفیقات میں مزید اضافہ کرے۔آپ نے جس خلوص اور جذبہ ایمانی کے ساتھ اس عظیم فریضہ کو انجام دیا ہے اس سے نہ صرف قرآنی تعلیمات اور بروشسکی زبان وادب کی خدمت ہوئی ہے بلکہ آپ نے یہ عظیم کارنامہ انجام دے ک(contracted; show full)
 کا باہمی ربط وتعلق بھی کھل کر سامنے آجاتاہے۔
٭	قرآن مجید کا متن ۴۰۶ صفحات اور ترجمہ بھی ۴۰۶ صفحات پر درج ہے اسی طرح متن اور ترجمہ دونوں ۸۰۲۱ صفحات پر مشتمل ہے۔
قرآن مجید کے اس ترجمے کے مطالعے کے دوران مذکورہ بالا تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ کچھ غلطیاں بھی نظر آئی ان سب کا اس مختصر مکالے میں ذکر کی گنجائش نہیں ہے ۔انشاء اللہ بہت جلدی اس ترجمے کے بارے میں ایک اورمفصل تحقیقی مقالے میںان تمام خوبیوں اور خامیوں کو بیان کرنے کو کوشش کی جائے گی ۔

[[زمرہ:بروشسکی تراجم قرآن]]