Difference between revisions 2274531 and 2827597 on urwiki{{نولکھائی درکار صفحات}} {{صفائی}} بسم اللہ الرحمن الرحیم تحریر: سید کوثر عباس موسوی [email protected] گر تو می خواہی مسلمان زیستن نیست ممکن جزبقرآن زیستن(علامہ محمد اقبال) (contracted; show full) یقینا جناب غلام الدین ہنزائی صاحب نے بروشسکی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے شمالی علاقہ جات کے عوام بالخصوص بروشوقوم پر بہت بڑا حسان کیا ہے ان کی یہ کاوش نہ صرف ترجمے کے اعتبار سے لائق تحسین ہے بلکہ بروشسکی زبان وثقافت کے احیاء کی راہ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔بروشسکی زبان میں قرآن مجید کی اشاعت سے اس زبان سے واقف لوگوں میں قرآن فہمی عام ہو جائے گی جس کااجر یقینا فاضل مترجم کوملے گا،خداوند متعال ان کی توفیقات میں مزید اضافہ کرے۔آپ نے جس خلوص اور جذبہ ایمانی کے ساتھ اس عظیم فریضہ کو انجام دیا ہے اس سے نہ صرف قرآنی تعلیمات اور بروشسکی زبان وادب کی خدمت ہوئی ہے بلکہ آپ نے یہ عظیم کارنامہ انجام دے کر اپنی علمی اور ادبی حیثیت کو بھی ممتاز بنادیاہے ۔کیونکہ قرآن مجید جیسی عربی زبان کی فصیح وبلیغ الہٰامی کتاب کا بروشسکی جیسی تنگ دامن زبان میں ترجمہ کرنا جوئے شیر لانے سے زیادہ مشکل کام ہے ۔جناب شیرباز علی برچہ صاحب کے بقول ’’باوجود اسکے مترجم نے قرآن پ(contracted; show full) کا باہمی ربط وتعلق بھی کھل کر سامنے آجاتاہے۔ ٭ قرآن مجید کا متن ۴۰۶ صفحات اور ترجمہ بھی ۴۰۶ صفحات پر درج ہے اسی طرح متن اور ترجمہ دونوں ۸۰۲۱ صفحات پر مشتمل ہے۔ قرآن مجید کے اس ترجمے کے مطالعے کے دوران مذکورہ بالا تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ کچھ غلطیاں بھی نظر آئی ان سب کا اس مختصر مکالے میں ذکر کی گنجائش نہیں ہے ۔انشاء اللہ بہت جلدی اس ترجمے کے بارے میں ایک اورمفصل تحقیقی مقالے میںان تمام خوبیوں اور خامیوں کو بیان کرنے کو کوشش کی جائے گی ۔ [[زمرہ:بروشسکی تراجم قرآن]] All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=2827597.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|