Difference between revisions 2751115 and 2771733 on urwikiمولانا ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے دینی، مذہبی اور علمی حلقوں میں ایک مقتدر علمی شخصیت کے حوالے سے معروف تھے۔ آپ بجا طور پر ایک مفکر ِاسلام، قرآن و سنت کے سچے داعی، امن کے علم بردار اور علوم شریعت کے ماہر اور حاذق تھے۔ آپ نے اندرون ملک کے علاوہ بیرونِ ملک میں بھی دعوتِ اسلام کے پھریرے لہرائے او رایک عالَم نے آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ کہنے والوں نے آپ جیسی سربرآورد علمی شخصیات ہی کے متعلق کہا ہے: موت العالم موت العالَم کہ ایک عالم کی موت درحقیقت پورے جہاں کی موت ہے۔ (contracted; show full) لاہور میں قیام کے دوران جب جامعہ کے مدیر حافظ عبد الرحمٰن مدنی﷾ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں اعلیٰ عدلیہ کی تربیت کی بھاری ذمہ داری ملی، تو علم اُصولِ فقہ کی تدریس کے ل ئیے مدنی صاحب کی نظرانتخاب حافظ عبد الرشید اظہر صاحب پر پڑی جس کے نتیجے میں حافظ صاحب نے 1987ء میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں ججز کی کلاسوں کو اُصولِ اجتہاد کے اہم موضوع پر کئی تدریسی لیکچر دیئے۔ یہ لیکچر اپنی علمیت ووقعت کے سبب جسٹس خلیل الرحمن خاں (سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ) نے ریکارڈنگ سے کاغذ پر منتقل کرا لئیے۔ 1997ء میں نیویارک (امریکہ) کی مسلم کمیونٹی کی دعوت پر وہاں 'عظمتِ اسلام کانفرنس' میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں دو ہفتے مزید قیام کے دوران اسلامی تعلیمات کے حوالے سے متعدد لیکچر دیئے۔ 2000ء اور 2001ء میں برطانیہ میں منعقد ہونے والی اسلامی کانفرنس میں شرکت کی اور وقیع و پُرمغز مقالات و خطابات کئے۔ (contracted; show full)علق رکھنے والے کے دلی جذبات ہیں جو فوری طو رپر نوکِ قلم پر آگئے ہیں، ورنہ آں موصوف کی شخصیت پر مفصل کتابیں لکھی جاسکتی ہیں او ریقیناً اصحابِ علم و فضل اِن کے متعلق اپنے اپنے جذبات و خیالات کو حیطہ تحریر میں لاکر آں مرحوم کے ساتھ اپنے تعلق کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علمی امانت کو ادا کرنے کی کوشش کریں گے جو دینی حوالے سے اُن کی ذمے داری ہے۔ دُعا ہےکہ اللہ کریم شہید ڈاکٹر صاحب کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیتے ہوئے انبیا ، صدیقین، شہدا اور صالحین میں شامل فرمائے۔ آمین! ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد! All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=2771733.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|