Difference between revisions 2787790 and 2832405 on urwiki{{انضمام مضمون|سجاد ظہیر}} ''''[[سجاد ظہیر]]''' کی ہمہ جہت شخصیت زندہ قوموں کے لیے ہمیشہ باعث صدافتخار رہے گی۔ زمینی سطح پر ترقی پسند ادبی تحریک کے معمار کی حیثیت سے تاریخ انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ دراصل ان کے یہاں آزادی کا ایسا تصور تھا جو ہر عام آدمی کا خواب بھی تھا ۔ وہ اسے شرمندہ�¿ تعبیر کرنا چاہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ زندگی کا اہم ترین حصہ اس تحریک کےلئے صرف کیاجس میں تمام انسانی برادری کی فلاح بہبود شامل تھی۔باضابطہ طور پر انہوںنے 1919میں تحریک آزادی میں حصہ ل(contracted; show full) سجّاد ظہیر کو بخوبی علم تھا کہ عالمی سطح پر ہندوستان ایک بڑی طاقت کے روپ میں قائم ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے بعض بڑی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ یہ ملک مضبوط ترین ہو جائے۔ فسطائی طاقتیں صرف ہندوستان کوہی کمزور نہیں کر رہی تھیں بلکہ اس کی زد میںدوسری عالمی بستیاںبھی تھیں۔ اسی لیے جنگ ایک بڑا مسئلہ تھا اور اسے روکنے کے لیے امن سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے 1962 میں اسلحہ بندی اور امن عالم کی کانفرنس کا انعقاد ماسکو میں کیا گیا۔ سجّاد ظہیر نہ صرف اس میں شامل ہوئے بلکہ ایفرو ایشین رائٹرس ایسو سی ایشن کو بھی مزید مستحکم کیا۔ سجّاد ظہیر نے ادیبوں، شاعروں، فنکارو ں اور دوسرے دانشوروں کے تعاون سے روس، برطانیہ ، فرانس، بلجیم، پاکستان، افغانستان، کیوبا، ویتنام، سری لنکا، عراق، شام جرمنی، پولینڈ، ڈنمارک، سوئزرلینڈ، آسٹریلیا، اٹلی ، لبنان، الجزائر، مصر، ہنگری، بلغاریہ، چیکوسلوواکیہ اور رومانیہ میں امن عالم کی تحریک کو نئی معنویت عطا کرتے ہوئے اس تحریک کا (contracted; show full)نما ہوچکی ہیں۔ ہر لمحہ دنیا میں تغیر آرہا ہے۔ ہمارا عہد اب کوئی سمت متعین نہیں کرتا بلکہ تغیر ہی کسی راہ کا تعین کرتی ہے۔ سجّاد ظہیر نے اس حقیقت کو زمین پر لانے کی کوشش کی تھی جو انسان کو اور خصوصی طور پر عام انسان کو پوری دنیامیں افضلیت عطا کر سکے۔انہیں بخوبی اندازہ تھا کہ ترقی پسندی ہی ہمیشہ تغیرات کو معنویت سے روشناس کرواسکتی ہے۔ متعصب رویے تو تیز رفتار زندگی کی نذر ہوجاتے ہیں۔ اب کسے فرصت ہے کہ مذہب، ذات ، فرقے کی فرسودہ روایتوں میںاپنے تابناک مستقبل کو دفن کرے۔ بس حقیقت نگار ہی نئی دنیا کا علمبردار ہو سکتا ہے۔ ایسے میں سجّاد ظہیر کا نظریہ ہی ہماری رہنمائی کے لیے معاون ہے۔ All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=2832405.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|