Difference between revisions 2790580 and 2834278 on urwiki

'''خلیل فرحتؔ۱۶؍اپریل ۱۹۳۴ء؁ کو بمقام کارنجہ ضلع واشم(مہاراشٹر) میں پیدا ہوئے'''۔شرف تلمذ خود کسی سے نہیں کی۔ انہوں نے اسی ضمن میںمجھے لکھا ہے کہ،[http://khalilfarhat.yolasite.com/]<ref>http://khalilfarhat.yolasite.com/</ref>

==    ’میں استادی شاگردی کا قائل نہیں۔ اس لیے اپنے ذوق ِسلیم کی رہنمائی میں شعری سفر جاری ہے۔ شاعری کی تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔‘‘ ==
(contracted; show full)
    زمانہ  بول  رہا  تھا  خدا  کے  لہجے  میں

     اک تبسم کے لیے سو بار آنکھیں نم ہوئیں

    زندگی اے زندگی  تو نے رلایا  ہے  بہت

     جدھر بھی دیکھ
ئیے میلہ ہے خود  فروشوں کا

    خودی کی بات بھی کرنا ہے اب خطا  کرنا

    میںوہ نہیں جو  مقدر  پہ  ہاتھ  ملتا ہے

    مرا عمل تو  ہواؤں  کے  رخ  بدلتا  ہے

     یوں تو ہر ایک کا قد مجھ سے بڑا ہے لیکن

    مجھ کو بتلاؤ کہ ہیں میرے برابر کتنے؟

    یہ تو ممکن ہے کہ ملبوس کو میلا دیکھو

    کاٹ دینا جو مرے ہاتھ کو  پھیلا  دیکھو

    راتوں کو چاند بوئے یہاں نفرتوں کے بیج

    سورج کے ساتھ ساتھ اُگے فتنہ  و  فساد

    خلیل فرحتؔ کی یہی غزلیہ سرشت ہے جس نے ان کی شعری روش کو منتہائے خصوص تک پہونچا نے کی سعی کی۔ ان کی غزلوں میں انکی اپنی روش نیک موجود ہے۔اسی لیے ان کے شعروں میں گداختگی بھی ہے اور فروتنی بھی۔ اس طرح انہوں نے اپنی نظموں میں اور درونِ قطعات بھی اخلاقیہ سرشت کی کاشت کی ہے۔ بیس نکات ، دیوالی ، قومی یکجہتی (پیروڈی) اور خراشیں اسی نوعیت کی عمدہ نظمیں ہیں   ؎

    دوالی آتے ہی کیسے بدل گیا  ماحول

    نئی زمین، نیا  آسمان  لگتا  ہے

    ہر ایک در پہ ہر اک گھر پہ نورکی بارش

    نگر اجالوں کا ہندوستان لگتا ہے

    یہی خوبی ٔ ادراک ان کی قطعہ بینی میں بھی مضمر ہے ان کی قطعہ نگاری بھی ان کی فنی نوشتہ کاری کی اچھی مثال ہے۔ ملاحظہ ہو ایک قطعہ :

     ہم زمانے میں ہیں مشہور فسانوں کی طرح

    جس کو  چاہا  اسے  چاہا  ہے  دِوانوں کی  طرح

      دشمنوں پر تو لپک جاتے ہیں تیروں کی مثال

    دوست کے سامنے جھک جاتے ہیں کمانوں کی طرح

یہی انکا شعری ادراک ہے جو کلام میں لفظ تا لفظ خوشبوئے حنا کی طرح مستور بھی ہے اور پرفشاں بھی ہے۔

    حیات  جہدِ مسلسل کا نام ہے فر حتؔ

    جمود سے بھی مقدر کہیں بدلتا ہے

== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

[[زمرہ:PHOTO|تصویر خلیل فرحت کارنجوی]]