Difference between revisions 2814004 and 2827642 on urwiki

{{db-test}}
{{روابط اصطلاحات}}
Squad = دستہ

International Cricket Council = [[بین الاقوامی]] مجلسِ گیندبلا
* Line and Length (as in cricket bowling)
:* line = خط
:* length = طول 
:* Line and Length = طول و خط
* Spin bowler [[غزل (طبیعیات)|غزالی]] گیندباز
* Fast bowler = سریع گیندباز
* Middle order batsmen = ترتیب{{زیر}} وسطی بلے باز
* Fielding positions = میدانداری مقام
* Opener = مفتاح ---- (یعنی کسی بھی بات کا افتتاح کرنے والا / والی)
* opening = برائے تقریب، افتتاحیہ ---- برائے اسم فتح / فتحت 
* Cricket Dictionary = لغت{{زیر}} گیند بلا

I need some more
* Fielder
:* میداندار
* domain of a function in mathematics [[:en:Domain (mathematics)]] --- ڈومین / Domain کا ترجمہ [[طب]] ، [[حیاتیات]] ، [[ہندسیات]] اور ریاضی سمیت تمام [[سائنس]] کے شبعہ جات میں ایک ہی ہے، یعنی [[میدان (ضدابہام)|میدان]] ، ریاضی کے لیے اس کو، میدان (ریاضی) ، لکھا جائے گا۔ {{ٹ}} [لفظ DOMAIN تبدیل کرکہ ساحہ کی جانب کر دیا گیا ہے، مزید وضاحت کے لیے ساحہ اور میدان کے تبادلۂ خیال کا صفحہ دیکھیے]{{ن}}
** Domain of a function = میدان عمل (ریاضی)
* range of a function in mathematics [[:en:Range (mathematics)]] --- حیطہ (ریاضی)
** Range of a function = حیطہء عمل (ریاضی)
* kernel of a function in mathematics [[:en:Kernel of a function]] --- ریاضی اور طب دونوں میں kernel کا لفظ؛ انتہائی اہم، مرکزی، لب، مغز اور قلبی کے مفہوم میں آتا ہے اور یہی مطلب عجمہ کا بھی ہے ۔
** Kernel of a function = عَجَمَہ عمل (ریاضی)
:* متبادلات 
::* عَجَمَہ تابع (ریاضی)
::* لُب عمل (ریاضی)
* Dimension (as in dimension of space, vector space) --- ڈائمینشن کی اردو بعد ہے (ب پر پیش، after والے بعد میں ب پر زبر ہوتا ہے) اور اس کی جمع، ابعاد ہوتی ہے۔ 
** Dimension of Space = بعد فضاء
** Dimension of a Vactor = بعد سمتیہ
** اسی بعد سے بنا ہوا ایک لفظ 3D کے لیے اردو میں رائج بھی ہے، سہ البعادی (Three-Dimensional)
* Null space = عجمہ فضاء ? [[:en:Null space]] --- آپکا بھیجا ہوا انگریزی کا ربط پڑھنے پر تو Null کا ترجمہ --- عدیمہ --- ہونا چاہیئے (Av = 0) ۔ عدیمہ کا لفظ عدیم الوجود سے بنا ہے۔ 
** null کا لفظ، ریاضی کے علاوہ طبیعیات، طب اور حیاتیات میں بھی مستعمل ہے اور چونکہ ہر جگہ اس کا مفہوم بنیادی طور پر null ہی کا ہوتا ہے لہذا اس کو انگریزی میں بھی ہر شعبہ میں null ہی کہا جاتا ہے۔ اسی لیے اردو میں اس کو عدیمہ کہتے ہیں تاکہ انواع و اقسام کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ 
* implication, imply (from math perspective)
** implication کے لیے مناسب ترین لفظ (بشمول [[ریاضی]] و [[فلسفہ]]) ، مُقتَض (muqtaz) ہے جس کی جمع مُقتَضیات (implications) ہوتی ہے۔ مقتضیات کا مطلب، کسی بھی شے کا دوسری پر لازم ہونا یا واجب ہونے کا ہوتا ہے۔ اگر مشکل لگے اور قابل قبول نہ ہو تو درج ذیل متبادلات میں سے جو مناسب لگے 
::* وجب ؛ واجب کے قبیلے کا لفظ ہے
::* مستلزم ؛ لازم ہونا 
::* دلالت ؛ ایک دوسرے کی دلیل ہونا 
::* میزانیہ ؛ ہم پلہ یا لازم ہو جانا
* projection کو کیا "عکس" کہنا ٹھیک ہے (ریاضی کے حوالے سے ) ؟
** عکس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ میری رائے میں ریاضی کے projection کے لیے لفظ، مسقط، زیادہ مناسب ہے۔ ریاضی کے مختلف فنکشن (تابع) کے لیے مسقط موزوں محسوس ہوتا ہے، اس کے مفہوم میں ہندسہ کی کسی [[شکل]] کو خطوط یا سطور کی صورت دے کر دوبارہ تخلیق کرنا بھی آجاتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ سوائے فن [[تصویر کشی]] کے، دیگر تمام علوم میں بھی اس ہی کو استعمال کیا جاسکتا ہے (ہاں طب میں مسقط کے علاوہ چند مقامات پر اسقاط اور ارتسام کے الفاظ بھی آجاتے ہیں )۔ 
* [[:en:Permutation]] = ?
** [[تبدل کامل]] = permutation دو الفاظ کا مرکب ہے 1- per بمعنی کل یا کامل اور 2- mutation بمعنی تبدل یا تغیر یا تبدیلی (طب میں اس لفظ mutation کے لیے طفرہ استعمال ہوتا ہے)۔ تبدل ؛ ت اور ب پر زبر اور د پر پیش بشمول تشدید آتا ہے، تلفظ رومن میں، tabaddul-e-kaamil اور اعراب کے ساتھ نیچے درج ہے
** <font size="6" face="traditional arabic"> تَبَدُّلِ کامل</font>
* [[:en:Factorial]] = ?
** عامِلیہ = م پر زیر اور ی پر تشدید کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے
* [[:en:Least squares]]
* maximize, minimize, [[:en:Maxima and minima]]
:* maxima = اعاظِم (واحد: اعظَم / عُظمی --- maxima کی واحد maximum آتی ہے) 
:* maximize = تکبیر (عام استعمال میں ہے)
:* minima = صغریات (واحد: صغری --- minima بطور جمع اور minimum بطور اس کی واحد آتا ہے)
:* minimize = تصغیر
:* minimal = صغیر، اصغری (مثلا اگر کسی دوسری مقدار کی صفت کے طور آ رہا ہو)
:* minimum = صغیر، اصغر، صغری (اگر minima کی واحد کے طور آ رہا ہو)
:* Least squares = اقل مربعات (دونوں الفاظ الگ الگ پڑھے جائیں گے --- اگر جوڑنا مقصود ہو تو مربعاتِ اقل یا اقل المربعات بنے گا۔ ویسے الگ الگ ادا کرنا بھی مناسب ہے) 
* recurrent = راجِع
* recurrence = رَجعت
* regular = باقاعدہ ؟ [[:en:Regular]] (mathematics) ---- جی باقاعدہ ہی مناسب ہے، منظم بھی کہتے ہیں مگر ویکیپیڈیا پر منظم organize کے مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔ irregular کے لیے بے قاعدہ، آئے گا جس کو یک لفظی کر کہ بیقاعدہ بھی لکھا جاسکتا ہے۔ 
* steady-state = ثباتی حالت ؟ [[:en:Steady state]] ---- بالکل درست، ثباتی حالت ہی مناسب ہے۔ 
* transient = عابِر 
* Series = [[:en:Series (mathematics)]] ---- میرے خیال میں سلسلہ ہی مناسب ہے۔ عنوان میں سلسلہ (ریاضی) لکھ دینا مناسب ہوگا۔ لیکن اگر لازمی الگ ہی نام کا انتخاب کرنا مقصود ہو تو پھر مسلسلہ کیا جاسکتا ہے۔ 
* cumulative =? جیسا کہ [[:en:Cumulative distribution function]] 
# cumulation = تَراكُم
# cumulative = تَراكُمی
# cumulator = مَراكِم
# cumulative distribution function = تَراكُمی تقسیمی فنکشن 
* اگر مشکل لگے تو ڈھیر لگانے یعنی cumulative کی مناسبت سے ---- اجتماعی تقسیمی فنکشن ---- اختیار کیا جاسکتا ہے مگر مناسب نہیں ہے کیونکہ accumulative اور cumulative کی تفریق ناپید ہو جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لفظ اسی مفہوم میں طب و حکمت میں بھی آتا ہے اور انجینئری میں بھی؛ اور طب میں اسے تراکمی تقسیم ہی کہا جاتا ہے۔ سمرقندی 
* Variance=? [[:en:Variance]]
* تَفاوُت 
* تغیر بھی ہو سکتا ہے اور جیسا کہ variable کے لیے متغیر استعمال ہو بھی رہا ہے ویکیپیڈیا پر، لیکن میرا خیال ہے کہ تغیر variation سے زیادہ قریب ہے اور چونکہ variable اور variation دونوں ہی بہت عام الفاظ ہیں اس لیے مناسب ہوگا کہ انکے لیے اردو بھی عام ہی استعمال کی جائے جبکہ variance کسی حد تک علمی اصطلاحات و مضامین میں آتا ہے اس لیے بہتر یہی لگتا ہے کہ اس کے لیے اردو بھی کسی حد تک علمی ہی ہو۔ اسی لیے تَفاوُت کا لفظ variance کے لیے بہتر معلوم ہوتا ہے مثلا genetic variance = وراثی تفاوت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اگر تفاوت نامناسب یا اجنبی لگتا ہو تو پھر تغیر سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی 
* model کے لیے [[نمونہ]] استعمال ہو رہا ہے اور sample کے لیے بھی [[نمونہ فضا]]۔ اس کا کیا کیا جائے؟
--[[صارف:Urdutext|Urdutext]] 20:13, 28 جولا‎ئی 2007 (UTC)
* sample , model اور sepcimen یہ تین الفاظ ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اور اردو میں عام طور پر انکو نمونہ کے لفظ میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔ 
# model = مَثیل (جمع : مثالین) ---- اس کا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ یہ سائنسی مضامین کے model کے ساتھ ساتھ ؛ انسانی models ([[ایوان عکس]] وغیرہ) کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ اصل میں یہ عربی قواعد کی رو سے مثل کی اساس کا لفظ ہے جس کے معنی کافی وسیع ہیں، بنیادی طور پر اس سے مراد کسی چیز کے ایک نمونے، کسی چیز کی نقل کی یا کسی چیز کے خاکے کی ہوتی ہے اور اس کے علاوہ یہ کسی چیز کے مثالی ہونے کے لیے بھی ادا ہوسکتا ہے اور یہی سب معنوں میں انگریزی کا model بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثیل اور مثل کی اساس سے بنا لفظ مثال اردو میں مستعمل بھی ہے۔ 
# sample = نمونہ (جمع : نمونے)
# specimen = نموذج (جمع : نماذِج) ---- اردو میں اسے نظیر اور قالب بھی کہا جاتا ہے، مگر نظیر اور قالب کے الفاظ بعض سائنسی مضامین میں قابل استعمال نہیں ہوں گے۔ جبکہ نموذج ہر موقع پر مستعمل ہو سکتا ہے۔ 
اب آپ جو فیصلہ مناسب سمجھیں وہی اختیار کر کے جہاں جہاں model اور sample آئے ہیں انکو درست کرنے کا کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
* [[:en:Percentile]] اس جگہ [http://isi.cbs.nl/glossary/term501.htm] عربی/فارسی کے لیے معین اور صدک بیان ہوئے ہیں ۔ 
:* اوپر کے ربط میں عربی کے لیئے معین نہیں بلکہ مئين ہے، مئين اصل میں مئہ سے بنا ہے جس کے معنی سو یا صد کے ہوتے ہیں۔ percentile کا centile ہی دیگر کئی الفاظ میں آتا ہے مثال کے طور پر centi-grade وغیرہ۔ اب [[نظام شمسی]] کے مضمون میں centigrade کیلیئے مِئویہ استعمال ہوا ہے جبکہ فی الحقیقت اس کو درجۂ مِئویہ ہونا چاہیئے (درجہ = grade اور مِئویہ centi)۔ اب اگر مندرجہ بالا مئہ (مئین) کی اساس استعمال کرتے ہوئے percentile کی اردو بنائی جائے گی تو یہ جزمِئویہ یا نسبۂ مِئویہ بنے گی، اس طرح centigrade میں درجۂ مِئویہ سے ٹکراؤ بھی نہیں ہوگا۔ لیکن اگر مِئویہ نسبتا{{دوزبر}} مشکل یا اردو میں غیر مانوس لگے تو پھر فارسی کا صدک اختیار کیا جاسکتا ہے جو صد یعنی سو سے ہی بنا ہے، مگر ایسی صورت میں centigrade کو بھی تبدیل کر کہ درجۂ صد کیا جانا چاہیئے جو تبدیل کیا جاسکتا ہے، جس پر فیصلہ ہو  جائے۔ یعنی اردو ویکی کیلیئے فیصلہ یہ کرنا ہے کہ centi کیلیئے مِئویہ اختیار کیا جائے یا صد۔ سمرقندی 
:چونکہ اردو میں "فیصد" استعمال ہو رہا ہے، اس لیے "صدک" اور "فیصدک" ہی مناسب معلوم ہوتے ہیں ۔ 
* جی آپ کے مشورے کے مطابق درج ذیل الفاظ بنتے ہیں ۔ 
** centi / cent = صد 
** percentage = فیصد 
** Percentile = صدک 
** centigrade = درجۂ صد
اسی مناسبت سے centigrade کو تبدیل کر رہا ہوں۔ percentile کو فیصدک کے بجائے صرف صدک ہی کھا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ جو دیگر تبدیلیاں درکار ہوں وہ جیسے جیسے سامنے آئیں گی کرتے رہی ں گے۔ سمرقندی
* [[:en:Bootstrap]]=?
:* اردو اور فارسی میں bootstrap کے لیئے کوئی ایک لفظ نکالنا تقریباً ناممکن ہے مگر چونکہ یہ ایک سائنسی اصطلاح ہے اس لیئے اردو مضامین کو انگریزی کا ہم پلہ کرنے کے لیئے ایک ہی لفظ اختیار کرنا لازمی بھی ہے۔ اگر غور کیا جائے یہ بات سامنے آتی ہے کہ انگریزی میں bootstrap کا لفظ عام مطالب کے بجائے بنیادی و پس پردہ مفہوم میں رکھ کر تمام سائنسی مضامین میں یکساں استعمال کے قابل بنایا گیا اور یہی طریقہ ہم کو اردو میں بھی اختیار کرنا ضروری ہے۔ 
:* انگریزی کی bootstrap یا bootstrapping کی اصطلاح میں جو تین بنیادی مفہوم پوشیدہ ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔ 
:# اضافہ، بھاری کرنا، load
:# خود، خود کو پیش کرنا، کچھ زیادہ کرنا یا دینا 
:# نائب کے طور کام کرنا، مدد کرنا، کسی بھی چیز کے نائب یا مدد گار کی حیثیت، راہ دکھانا 
:* مندرجہ بالا وضاحت کے بعد یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ اسقدر متنوع مفاہیم کے لیئے کوئی ایک ایسا لفظ اختیار کرنا ناممکن ہے کہ جو عام مطالب میں آسان اور سادہ ہو۔ یہاں طب کی ایک اصطلاح bootstrap memory سے مدد لی جاسکتی ہے جسے ---- یاداشت بادی ---- کہا جاتا ہے۔ 
:* بادی کا لفظ یوں تو اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے (بطور خاص حکمت میں ) اور اس کے عام معنی (کسی غذا کے ) بھاری یا ثقیل ہونے کے لیئے جاتے ہیں۔ مگر ان عام معنوں کے علاوہ بھی لفظ بادی کے دیگر متعدد معنی ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر یاداشت بادی سے اندازہ ہوجاتا ہے۔ لفظ بادی کے دیگر معنوں میں مندرجہ ذیل مطالب شامل ہیں ۔ 
:* 1۔ اضافہ 2۔ ثقیل 3۔ نائب 4۔ پیش کرنا 5۔ نمائش 6۔ نصف 7۔ خفیف 8۔ ابتدائی 
:* مندرجہ بالا مفاہیم کو مدنظر رکھا جائے تو bootstrap اور اس سے بننے والے اضافوں کی اردو ([[عربی زبان|عربی]] قواعد) مندرجہ ذیل ہوگی۔ 
# bootstrap = بادی 
# bootstrapping = بادیت 
# bootstrapped = بادیہ 
:* ان اردو متبادلات کے ذریعہ تمام سائنسی مضامین میں bootstrap کے الفاظ کے تراجم درج ذیل ہونگے۔ 
# [[:en:Bootstrapping (computing)|بادیت (علم کمپیوٹر)]] --- دیکھیے مفہوم 1- یعنی اضافہ کرنا
# [[:en:Bootstrapping (compilers)|بادیت (مجمع)]] --- مفہوم 1- اور 8۔ 
# [[:en:Bootstrapping (linguistics)|بادیت (لسانیات)]] --- مفہوم 1۔ اور 2۔ 
# [[:en:Bootstrap model|بادیت (طبیعیات)]] --- مفہوم 7۔ اور 8۔ 
# [[:en:Bootstrapping (statistics)|بادیت (معاشیات)]] --- مفہوم 1۔ اور 2۔ 
# [[:en:Booting|بادیت اثقال (bootstrap loader)]] --- مفہوم 1۔ 
# bootstrap memory = یاداشت بادیہ (جو کمپیوٹر اور طب دونوں میں مستعمل ہے اور اس کا ذکر اوپر بیان میں آچکا ہے)۔ 
# [[:en:Bootstrap funding|بادیت (تجارت)]] --- مفہوم 7۔ اور 8۔ 
* یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اردو میں کوئی اور آسان لفظ بنایا جاسکتا ہو جو کم از کم میرے علم میں نہیں ہے۔ نیا لفظ بنانے سے بہتر ہے کہ کوئی ایسا لفظ اختیار کیا جائے کہ جس کی کوئی لغتی بنیاد ہو تاکہ بعد میں اعتراضات ہونے پر اپنے بچاؤ میں دلیل پیش کی جاسکے : - ) ---- لفظ چونکہ اہم اور حساس ہے اس لیے دیگر ساتھیوں کو بھی اپنی رائے دینی چاہیئے۔ یہ وہ معلومات ہیں جو میرے علم میں تھیں اور میں نے لکھ دیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی ساتھی کے پاس اس سے بہتر متبادل ہو تو ایسی صورت میں وہ استعمال کر لینا بہتر ہوگا۔ سمرقندی
* concentration (as of an ingredient in a solution)=?
:* concentration = ارتکاز ---- (مرتکز سے متعلق ہے اور تمام جگہ قابل استعمال ہے، خواہ محلول ہو، روشنی ہو یا کوئی نادیدہ شئے ہو جیسے خیال)
* conjugate [[:en:Conjugation]] = ?
** conjugation = اقتِران ---- ویسے تو اردو لغات میں شاید زوج یا سنجوگ بھی لکھا ہوا ملتا ہے لیکن یہ دونوں الفاظ حیاتیات میں conjugation کے لیے تو استعمال ہو سکتے ہیں مگر دیگر علوم جیسے طب اور ریاضیات مناسب نہیں ؛ مثال کے طور پر unconjugated eyes کے لیے غیر سنجوگی آنکھیں کسی بھی طرح درست نہیں بلکہ اس حالت کو لااقتران عین لکھا جاتا ہے اسی طرح سنجوگ اور زوج یا ازدواج وغیرہ ریاضی میں function کے لیے بھی مناسب نہیں آتے۔ اب یہاں پھر وہی بات آجاتی ہے کہ کوئی ایسا لفظ ہو جو تمام علوم میں یکساں استعمال کیا جاسکے تو بہت اچھا ہوگا اسی وجہ سے زوج یا سنجوگ وغیرہ کو چھوڑ کر میرا خیال ہے کہ ---- اقتران ---- مناسب ترین لفظ ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ لفظ اجنبی لگتا ہو مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے یہ لفظ اصل میں ---- قرن ---- سے بنا ہے (جیسے ختم سے اختتام بنتا ہے) اور قرن کا لفظ ہر اچھی اردو لغت میں مل جائے گا۔ اردو لغات میں قرن کا لفظ اس کے فارسی میں استعمال سے آیا ہے اس لیے اس کا مفہوم اردو لغات میں بہت محدود ملتا ہے اور اسے سینگ یا کانٹے کے معنوں میں درج کیا گیا ہے جبکہ اصل میں قرن کا مفہوم عربی میں نہایت وسیع ہے۔ قرن کے معنوں میں --- سینگ یا کانٹے کے ساتھ ساتھ ؛ جوڑا، مقابل، زوج، ساتھ والا، ضم، اتصال اور مثل بھی شامل ہیں۔ اور کم از کم میں اب تک جتنے بھی طبی اور ریاضیاتی مضامین کو دیکھا ہے ان میں conjugation کا لفظ ان میں سے کسی نا کسی مفہوم میں آتا ہے۔ یہ میری معلومات تھیں جو میں نے لکھ دیں اور اگر کسی ساتھی کے پاس اس سے بہتر کوئی لفظ ہو تو ضرور اختیار کر لیا جاوئے۔ 
** conjugate = مُقترِن، بصورت اسم یا صفت اور اقتران بصورت مصدر یا فعل
** conjugative = اقتِرانیہ
** conjugated = اقتِرانی (اور ضرورت ہو تو مقترن بھی آسکتا ہے)
** قرن سے اقتران اور مقترن وغیرہ کے الفاظ ایسے ہی بنتے ہیں کہ جیسے قدم سے اقدام، اقتدام، مقدم اور متقدم کے الفاظ اردو میں بنائے جاتے ہیں ۔ 
* [[:en:Convergence]] = ?
** convergence = تقارب (قرب سے بنا ہے جس سے قریب بھی بنتا ہے)
** convergent = مقارِب
::"تقرب" اس سے پہلے میں نے approximation کے لیے استعمال کیا ہے۔ 
* تکدَّس ---- دال پر زبر و تشدید کے ساتھ takaddas پڑھا جاتا ہے اور کدس سے بنا ہے اس کے معنی جمع ہونا، قریب آنا اور مختلف جگہوں سے ایک نقطہ پر آنے کے ہوتے ہیں ۔ 
* تجمع ---- میم پر زبر و تشدید کے ساتھ tajamma پڑھا جاتا ہے اور جمع سے بنا ہے اس کے معنی بھی جمع ہونا، مرکوز ہونا اور اجتماع کے ہوتے ہیں ۔ 
* جمہر ---- اردو میں جمہور بھی اسی سے بنایا گیا ہے جمہوریت بھی۔ اور اس کے معنی بھی جمع ہونے، مجمع اور مرکوز ہونے اور ایک نقطے پر آنے کے ہوتے ہیں ۔ 
اب جو مناسب لگے انتخاب کر لیجیئے، پسند آپ کی : - )
* ویسے ایک بات یہ ہے کہ کیا ایسے ٹھیک نہیں ؟ 
# approximation = تقریب 
# convergence = تقارب 
# convergent = مقارب 
: کیونکہ تقریب بھی تو اردو میں دیگر معنوں میں آتا ہے اور ہم اسے بدل نہیں سکتے، عام طور پر تو اسی تقریب کو دعوت کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دعوت بھی اصل میں مدعو کرنے سے بنا ہے کہ مدعو کیا جائے تو وہ لوگ جن کو دعوت دی جاتی ہے وہ قریب آتے ہیں اور اسی قربت کی وجہ سے اسے قرب سے تقریب بھی کہا جاتا ہے، تقریباً{{دوزبر}} بھی approximate کے لیئے اسی وجہ سے قرب سے ہی بنتا ہے۔ مقصد یہ کہ ایک بنیادی لفظ سے کئی الفاظ بنتے ہیں اور پھر انکے اپنے اپنے استعمالات الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ جیسے حمل سے اردو میں عورت کا حمل بھی بنایا جاتا ہے اور نقل و حمل کا بھی اسی طرح اسی سے حاملہ بھی بنتا ہے اور حامل ؛ بھی دونوں کے بنیادی معنی تو ایک ہی ہیں یعنی کچھ لے جانے والا یا کچھ رکھنے والا (حاملہ، پیٹ میں بچہ رکھتی ہے جبکہ حامل کوئی حالت یا شئے، جیسے کسی مرض کا حامل وغیرہ)۔ اسی طرح اگر ہم اوپر کے 1، 2 اور 3 الفاظ قرب سے ہی لکھتے ہیں تو اس سے مبالغہ یا ابہام پیدا نہیں ہوگا کیونکہ convergent کے لیئے ا لگا کر مقارب یا تقارب لکھا جاتا ہے جبکہ approximate کے لیئے تقریب ؛ اور یہ بالکل الگ شناخت کیئے جاسکتے ہیں گو کہ بنے قرب سے ہی ہیں۔ اور ایک بات یہ کہ ان الفاظ پر ضد ابہام صفحات بنانے کی ضرورت بھی ہوگی جہاں اس قرب کے لفظ کی وضاحت درج کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر آپ کو یہ مناسب نہیں لگتا تو پھر میرا مشورہ یہ ہوگا کہ تجمع کا استعمال کر لیا جائے کیونکہ تکدس اور جمہر پر زیادہ اعتراضات کیئے جاسکتے ہیں۔ آگے جیسے آپ مناسب سمجھیں یا اور ساتھیوں سے بھی رائے لے لیجیئے۔ 
:: بجا، میرا خیال ہے کہ کچھ دیر سوچ کر دیکھتے ہیں۔ ممکن ہے کہ مزید آراء بھی آ جائیں ۔ 
* combinatorial [[:en:Combinatorial principles]] = ?
combinatorics کے لیے آپ نے تراکیب لکھا ہے۔ غالباً اسی سے کچھ نکلے گا۔ 
* combinatorics = ترکیبیات (تراکیب سے مغالطہ نا ہو)
* combinatorial = ترکیبی
*[[:en:Pigeonhole principle]] = ?
* اگر لفظی ترجمہ درکا ہے جو ہر جگہ انگریزی کے pigeonhole کے لیے استعمال کیا جاسکے تو تجاویز درج ذیل ہیں ۔ 
# کبوترخانہ
# بیت حمامی
# ثقب حمامی
* اگر الگ الگ معنوں میں لکھنا ہے تو تجاویز درج ذیل ہیں ۔ 
** صنف (ریاضی میں )
** تغافل (بمعنی غفلت اور عدم توجہ)
** کبوتر خانہ / بیت حمامی (بمعنی اصل یعنی کبوتروں کا گھر ؛ بہ الفاظ بہتر قفس)
* Municipality = بلدیہ
بات اصل میں یہ ہے کہ جب انسان کسی دباؤ میں آکر فیصلے کرتا ہے تو وہ کم و پیش غلط ہی ہوتے ہیں ؛ اور یہی سانحہ combinatoics کے ساتھ ہوا تھا جس نے بعد میں combinatorial کے متبادل کو غلط راہوں پر ڈالا اور اب بات combination تک آگئی ہے جو ظاہر ہے کسی بھی طرح ترکیب کے معنوں میں درست نہیں آتا کہ ترکیب فی الحقیقت composition کے زیادہ نزدیک ہے۔ یہ غلطی کیوں ہوئی ؟ اس کی وجہ وہی ہے جو میں نے سطر اول میں لکھی ہے کہ لعنت ملامت کے بعد اب میرے ذہن میں دباؤ رہتا ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے آسان لفظ لکھوں اور اسی وجہ سے فارسی کی جانب نکل کر ترکیبیات میں جا پھنسا اور ثابت ہو گیا کہ سائنسی مضامین میں فارسی سے مدد لینا خطرناک ہوگا لہذا صرف عربی پر توجہ دی جائے۔ اس تمہید کے بعد ایک بات اور کہ اردو کی کتب اور فارسی میں بھی photosynthesis کے لیے ضیاعی ترکیب یا شعاعی ترکیب یا ضیاعی تالیف کے الفاظ ملتے ہیں جو تمام کے تمام ہی غلط ہیں۔ میری ذاتی رائے میں مندرجہ ذیل الفاظ کے اردو متبادل یوں ہونے چاہیں ۔ 
* composition = ترکیب 
* combination = تولیف (جمع ؛ توالیف)
* combinatorial = تولیفیہ
* combinatorics = تالیفیات
* synthesis = صناعی، صنع
* photosynthesis = ضیاعی صنع
* genesis = تخلیق
* creation = انشاء (یا پیدائش)
* reproduction = تولید

تالیف اور تولیف و تولیفہ کے الفاظ الف سے نکلے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ تالیف اور الف دونوں ہی اردو میں بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ناچیز کی رائے ہے ؛ براہ کرم سلمان صاحب اور فہد صاحب سے مشورہ کر لیجیئے اور مشورے کے بعد جو بات مناسب سامنے آوے وسی کو قبولیت بخشی جاوئے۔ وسلام سمرقندی
* [[:en:Derivative]] = ?
* [[:en:Exponential]] =?
* dummy = ?
* [[:en:Convolution]]=?
* [[:en:Formal]]= اس کے لیے "قیاسی" استعمال ہو رہا ہے جو میری سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ قیاس کے معنی تو کچھ اور ہوتے ہیں ۔ 
** derivation = اشتقاق
** derivative = مشتق (اگر تنہا ہو) ، اشتقاقی (اگر کسی لفظ سے مرکب ہو اور ضرورت محسوس ہو)
** derivatives = مشتقات 
** exponent = ا{{زبر}}س (س پر زبر کے ساتھ ؛ اردو کا اساس اسی سے بنا)
** exponential = اسی 
** convolution = تلفیف (لفت سے ماخوذ) 
** convolutions = تلافیف 
** convolutionary = تلفیفی
** formal = رسمی (قیاسی بعض طبی الفاظ کے مرکب سے اخذ کیا تھا ؛ لیکن آپ کا خیال درست ہے کہ عام طور پر قیاسی کے معنی خاصے الگ ہوتے ہیں جو صوری کے قریب آجاتے ہیں، یہ بات قابل توجہ ہے کہ صوری بھی formal کے معنوں میں غلط نہیں ہے۔ اگر رسمی مناسب نا محسوس ہو تو نظامی کیا جاسکتا ہے مگر پھر systemic کے لیے کیا لکھیں گے۔ )

ان الفاظ کی اردو درکار ہے اور جو اردو کی گئی ہے اس پر رائے بھی

interpreted
خود کار انتظام نظام automating system administration
تحریری عملیات text processing 
نجی متغیر private variables 
مفعول objects
module
* interpreted = مفس{{تشدید}}{{زبر}}ر (س پر تشدید و زبر کے ساتھ مفعول ہے)
* interpret = یفسر 
* interpretation = تفسیر
* Interpretive = تفسیری 
* Interpreter = مفس{{تشدید}}{{زیر}}ر (س پر تشدید و زیر کے ساتھ فاعل ہے)
* automating system administration = خودکار ادارت{{زیر}} نظام
* text processing = معاملۃ المتن (فی القواعد الفارسی ---- معاملۂ متن)
* private variable = نجی متغیر (جمع متغیرین)
* objects = مفعول 
* module = [[مِطبقیہ (ضد ابہام)]]
* [[:en:Commutative]] = مبدلی (مبدل سے بنا ہے جو خود بدل سے ماخوذ ہے؛ میم پر پیش اور دال پر زبر تشدید کے ساتھ ''mubaddal'' ادا ہوتا ہے)
:* commutativity = مبدلیت
:* commutator = مبدلہ
:* commutate = (مبدل / تبدل)
:* commutatively = مبدلائی
* [[:en:Associative]] = مشارکی (شرک سے بنا ہے؛ میم پر پیش)
:* association = مشارکت / ترابط (ترابط کی ضرورت بعض طبی مضامین میں پڑ سکتی ہے)
:* associate = مشارک 
:* associated = مشارکہ 
* [[:en:Distributive]]= توزیعی (وزع سے بنا ہے)
:* distribute = وزع 
:* distribution = توزیع / توزع (ت اور و پر زبر ؛ ز پر پیش تشدید کے ساتھ [تَوَزُّع / tawazzu] پڑھا جاتا ہے)
:* distributively = بتوزیعی
:* distributing = توزیع
:* divide = منقسم
:* division = تقسیم
* [[:en:Ring (mathematics)]]= حلقہ (جمع ؛ حلقات)
ایک لفظ سے متعلقہ الفاظ میں نے صرف حجت تمام کی خاطر درج کر دیے ہیں ؛ جو شائد دیکھنے پر تو مشکل لگیں مگر کسی وقت کام آسکتے ہیں اور ویسے بھی اگر اردو کے عام رواج کے مطابق نظر انداز کردیئے جائیں اور صرف ایک لفظ ہی کو ہر متعلق انگریزی پر لاگو کر دیا جائے تو بھی کام تو چل ہی جائے گا، مثال کے طور پر توزیع کو تمام انگریزی الفاظ کے لیے۔ اس کا فیصلہ آپ پر اور دوسرے ساتھیوں پر : - ) سمرقندی
* [[:en:Graph (mathematics)]]
: میرا خیال ہے کہ graph کا بنیادی مفہوم تمام علوم میں ایک سا ہی آتا ہے یعنی کہ نقاط و خطوط کو جوڑ کر عددی اقدار کا اظہار کرنا، پھر اس کے خصوصی اطلاقات طبیعیات، طب، ریاضی اور معاشیات میں قدرے مختلف شکل اختیار لیتے ہیں۔ انہی خطوط کے تصور سے graph کو مخطط ہی کہنا مناسب ہے جس کا ذکر [[تخطیط|graphics]] اور [[برقی دماغی تخطیط|EEG]] میں آیا ہے، مخطط میں میم پر پیش آتا ہے۔ 
* vertices
: vertex کی جمع ہے اور عربی کی لغات (بشمول سائنس و طب میں ) اس کے لیئے قمہ (قاف پر زیر و میم پر تشدید) ملتا ہے، جس کی جمع اقمات کی جاتی ہے۔ ایک اور متبادل اوج (جو اردو میں استعمال بھی ہوتا ہے) کی ہے مگر پہلے نظام شمسی میں aphelion کے لیئے آچکا ہے پھر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیسرا متبادل راس (جمع : رؤوس) کی ہے جو apex کے لیئے بھی آجاتا ہے۔ 
* edges 
# کنارہ --- جمع : کنارے
# حافہ --- جمع : حوافی
# حاشیہ --- جمع حواشی
* chromatic
: رنگ = color، رنگین = colored، لونی = chromatic 
* chroma
: لونیت
* polynomial 
# کثیر الاسم --- یا --- کثیر اسمی
# کثیر الحدود --- یا --- کثیر حدودی
* binomial 
# ثنائی الاسم --- یا --- دو اسمی 
# ثنائی الحدود --- یا --- دو حدودی
* size (as size of a matrix)=?

== Terms related to Algebraic geometry and algebraic topology ==
* algebraic topology
topology کے لیے اردو زدہ لفظ --- مکانشناسی --- استعمال ہو رہا ہے، میرا خیال ہے کہ ---- وضیعت ---- زیادہ مناسب رہے گا کیونکہ اس سے متبادلات باآسانی بنائے جاسکتے ہیں اور مختصر اور بھلے سے معلوم ہوتے ہیں۔ جو بمطابق درج ذیل
# topology ---- وضعیت (وضعیت ؛ وضع سے بنا ہے جس کے معنی عربی میں مکان یا مقام کے بھی ہوتے ہیں اور فارسی قواعد میں ہے۔ بمطابق عربی اس کو ض پر تشدید و پیش کے ساتھ ؛ توضع / tawazzu بھی لکھا جاتا ہے)
# topologic ---- وضعیتی / توضعی (ض پر تشدید)
# topological ---- وضعیتی / توضعی (ض پر تشدید)
# topologically ---- وضعیاتی (توضیعاتی)
# topologist ---- ماہر توضع
* algebraic topology 
الجبری وضعیت ---- یا ---- الجبری توضع ---- یا ---- الجبری مکانیت ---- یا ---- الجبری مکانشناسی
* algebraic geometry
الجبری علم الہندسہ ---- (دیکھیے [[ہندسہ|Geometery]]
* algebraic variety
الجبری تنوع
* projective variety 
اسقاطی تنوع
* projective space
اسقاطی فضاء
* complex projective space
مختلط اسقاطی فضاء
* Real projective space (real as in real numbers)
حقیقی اسقاطی فضاء 
* cycle
دورہ 
* homology = مماثلیت 
: homologic = متماثل 
: homologous = مماثلی 
: homologue = مثلی 
* homological cycle 
متماثلی دورہ 
* intersection
تقاطع 
* integration = تکامل
: integral = متکامل
* winding number = ملفوف عدد / معرج عدد / بلدار عدد 
: wind = کئی متبادل آسان آتے ہیں مگر مختلف مفہوم میں پہلے سے استعمال میں آ رہے ہیں ؛ مثال کے طور پر مداری (orbital)، محوری (axial)، منحنی (curved)، وغیرہ ---- اس کے بعد رہ جاتے ہیں گھماؤ اور چکر جس سے چکری بنے گا۔ ایک اور لفظ بل ہے جو بلدار بناتا ہے۔ لچھہ اور پیچ وغیرہ coil اور screw وغیرہ سے قریب آجاتے ہیں۔ لف بھی ایک متبادل ہے مگر اس سے بنا ملفوف اردو میں filed مضمون [[ملف|File]] میں درج تو کیا گیا ہے مگر filed کے لیے فائل بھی کافی ہوتا ہے اس لیئے اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ مزید ایک لفظ عوج (twist \ wind) سے بنایا جاتا ہے معرج کہتے ہیں ۔ 
* solution set = محلولی مجموعہ 
* manifold = مشعب (شعب سے بنا ہے اور اس کی جمع مشاعب (manifolds) کی جاتی ہے، شعب کے مطالب میں ؛ بوقلمونی، شاخداری اور منقسم ہونا شامل ہیں اور یہ مشعب کا لفظ اردو کی لغات میں بھی ملتا ہے)
* rational combination = منطقی، logical کے معنوں میں بھی آجاتا ہے اس لیے شاید --- تولیفِ ناطق ---- مناسب رہے گا ؛ تولیف [[تولیف|combination]] کے لیے آ رہا ہے۔ 
* homotopy = جو لفظ مندرجہ بالا topology میں منتخب کیا جائے اسی سے یہ homotopy بھی بن جائے گا۔ یعنی ---- ہم وضعیت ---- یا ---- ہم توضع ---- یا ---- ہم مکانی
* homotopic = ہم توضعی / ہم مکاں
* cohomology (as in dual of homology) = باھم مماثلیت
* simplex = بسیط
* simplicial complex = مختلطِ بسیط
* simplicial = بسیطی (simplex سے متعلق کو ہی کہا جاتا ہے)
* [[:en:Isomorphism]], isomorphic=?
:* isomorphism = تشاکل
:* isomorphic = متشاکل (''isomorphic in shape'')
:* isomorphic = تشاکل (''isomorphic shape'')
:* isomorphous = متشاکل / تشاکلی (جو جملے کی مناسبت سے آتا ہو)
* Loop= مدور 
* circle = دائرہ 
* circular = دائری 
* ring = حقلہ (حلقی)
* [[:en:Lemma]] 
** مفہوم کے لحاظ سے ---- تراس / مبعث (leads, causative) 
** معنی کے لحاظ سے ---- مثبوت 
* theorem = قضیہ 
* lemma = ستر (علم حیاتیات و طب میں ) 
* alemmal = لاستری (علم حیاتیات میں ) 
* [[:en:One to one correspondence]] = ارتباط واحد لواحد (ارتباط، ربط سے ہی ماخوذ ہے) ---- یا ---- رابطہ ایک پہ ایک 
* bijection 
** مفہوم کے لحاظ سے ---- انطباق 
** معنی کے لحاظ سے ---- دو حقنی / ذو محقن 
* label, lebeled, unlabeled
* label = لصیقہ (لصق سے بنا ہے؛ لصق فی الحال paste کے لیے استعمال ہو رہا ہے، مگر میرا خیال ہے کہ paste کے لیے چسپاں زیادہ مناسب ہوگا یا جیسے آپ مناسب سمجھیں ) 
* label = لصق (اردو لغات میں بھی ملتا ہے)
* labeled = ملصق (اردو لغات میں بھی درج ہے)
* unlabeled = ناملصق
* [[:en:Adjacency matrix|adjacency]]= ملمس / اتصال 
* [[:en:Incidence]], Incident= ورود
* اس مضمون [[چال (نظریہ مخطط)]] میں trail کا کیا ترجمہ کیا جائے؟
** صراط : میرا خیال ہے کہ انگریزی میں سائنسی مضامین سمیت تمام مفاہیم پر درست آتا ہے۔ اگر مناسب نا لگے تو کسی دیگر متبادل کی تلاش بھی کی جاسکتی ہے۔  

[[زمرہ:سائنس متعلقہ فہرستیں]]