Difference between revisions 2827616 and 2832525 on urwiki

{{db-test}}
{{باز نویسی}}
== اہل سنت والجماعت کون ہیں؟ ==
الحمدللہ وکفی ، والصلاۃ والسلام علی النبی المصطفیٰ ، وعلیٰ آلہ وأصحابہ ومن لھدْیِہم من اقتفیٰ۔

أمَّا بَعدُ!

(contracted; show full)ت‘‘ نبی ﷺ کی اتباع کرنے اور آپ کے احوال سے واقفیت رکھنے میں سب سے زیادہ حریص ہیں، وہ صحابہ کرام کے منہج کے سب سے زیادہ موافق ہیں، اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ جو بھی اہل سنت کا دعوی کرے ، یا اپنے گروہ کا سلفی نام رکھ لے، یا اپنی جماعت کو اہل حدیث یا اہل اثر سے موسوم کرے وہ صحیح معنوں میں ویسے ہی ہوں گے ، ہرگز نہیں ! یہاں تو منہج اور اس کی اتباع اور تمسک کا اعتبار ہے ، نہ کہ نا م اور شہرت کا۔

معاملہ یہ ہے کہ آج ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کا دعویٰ تو سب کر رہے ہیں ، لیکن ان کا یہ دعویٰ اور نسبت اس وقت تک صحیح نہیں ہو
  سکتا جب تک ان میں درج ذیل علامات اور خصائص نہ پائے جائیں۔ یہ علامات ان کے درمیان فرق کرنے والے ہیں جو صحیح معنوں میں اس لقب کے مستحق ہیں اور جو صرف دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ وہ اس سے عاری ہیں۔

== اہل سنت والجماعت کے بعض امتیازی اوصاف ==
ہم نے اسے پیراگراف کی شکل میں ذکر کیا ہے، تاکہ سمجھنے ، استیعاب کرنے اور اس کو عملی تطبیق دینے میں آسانی ہو، ان شاء اللہ:

(contracted; show full) فاجر کے پیچھے جائز ہے، وہ اہل بدعت اور گنہگاروں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز سمجھتے ہیں، وہ سب سے زیادہ اتفاق کو پسند کرتے ہیں، اور افتراق کو حد درجہ نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کچھ لوگ اپنے کو ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کی طرف نسبت کرنے میں غلطی پر ہیں ، کیونکہ نسبت تو کرتے ہیں مگر ان کا منہج سمجھتے ہیں نہ ہی اسے اختیار کرتے ہیں، لہذا جوبھی اپنے کو ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کی طرف منسوب کرتا ہے وہ ان کے طریقہ کو اختیار کرے ، اور ان کے طریقہ پر چلے، ( آج) شرفِ لقب کی طمع نے اس شخص کو بھی ’’اہل سنت والجماعت‘‘ میں داخل کر
  دیا ہے جو در اصل ان میں سے نہیں ہے۔ 《16》

<nowiki>● ’’اہل سنت والجماعت‘‘ میں عالم ، فقیہ ، خطیب، داعی ، بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والے ، ڈاکٹر ، انیجینیر ، تاجر ، مزدور ، مالدار ، فقیر ، کالے ، گورے ، عربی اور عجمی سب شامل ہیں۔ ان کا منہج لوگوں کے کسی ایک گروہ کے ساتھ خاص نہیں ہے، ان کا عقیدہ ہے کہ : علم ، دین ، نسب اور سیادت کسی خاص قوم کی جاگیر نہیں ہے۔ وہ اللہ کے اس قول پر عقیدہ رکھتے ہیں: {اِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ أَتْقَاکُمْ}[الحجرات: 13] اللہ کے نزدیک تم سب میں با عزت وہ ہے (contracted; show full)
《20》 <nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>

<nowiki>}}</nowiki>

== بیرونی روابط ==
<nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>
{{زمرہ کومنز|Muslim culture}}