Difference between revisions 2812132 and 2827616 on urwiki

{{db-test}}
{{باز نویسی}}
== اہل سنت والجماعت کون ہیں؟ ==
الحمدللہ وکفی ، والصلاۃ والسلام علی النبی المصطفیٰ ، وعلیٰ آلہ وأصحابہ ومن لھدْیِہم من اقتفیٰ۔

أمَّا بَعدُ!

یہ بات معلوم ہے کہ دنیا اور آخرت کی سعادت اور نجات حق کی اتباع اور اہل سنت والجماعت کے طریقہ میں منحصر ہے۔ مصیبت یہ ہے کہ آج ہرکوئی اہل سنت والجماعہ ہونے کا دعوٰی کرتا ہے، اور کچھ لوگ زبردستی یہ لقب اس گمان میں حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ صدیوں پہلے ان سے چھین لیا گیا تھا۔ ایسی صورت حال میں علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کو ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے اصطلاحی لقب کی حقیقت سے روشناس کرائیں، ان کے اوصاف اجاگر کریں اور صحیح معنوں میں اس سے کون لوگ متصف ہیں اس کی وضاحت کریں۔

اس رسالہ میں اہل سنت والجماعت کے بعض خصائص اور امتیاز کی وضاحت کی گئی ہے ، اور ایک ایسے معیار کی طرف نشادہی کی گئی ہے جس سے ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کو پہچاننے میں ایک مسلمان کو مدد حاصل ہوگی ، تاکہ انہیں پہچان کر ان کے مسلک اور طریقہ پر چل سکے ، ان کے منہج پر کاربند ہو  جائے، اور یوں ان کے زمرہ میں شامل ہو  جائے۔

اس رسالہ کا مقصد اہل سنت والجماعت کے عقائد کا احصاء کرنا نہیں ہے، کیونکہ یہ عقیدہ کی کتابوں میں موجود ہے ، بلکہ اس رسالہ کا مقصد ’’اہل سنت والجماعت‘‘ اور دوسرے فرقوں کے درمیان موجود فرق کی پہچان کرانا ہے ، نیز اہل سنت والجماعت اور دوسرے فرقوں کے مابین تمیزکے لیے واضح خط کھینچنا ہے۔

▪ یہاں سنت سے مراد: وہ علم ، عقیدہ اور طریقہ ہے جس پر نبی کریم ﷺ تھے، یعنی ہر وہ چیز جو نبی اکرم ﷺ امت کے پاس لے کے آئے تھے وہ سنت ہے۔《1》

(contracted; show full)
《20》 <nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>

<nowiki>}}</nowiki>

== بیرونی روابط ==
<nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>
{{زمرہ کومنز|Muslim culture}}