Difference between revisions 2786424 and 2812132 on urwiki

{{db-test}}
{{باز نویسی}}
== اہل سنت والجماعت کون ہیں؟ ==
الحمدللہ وکفی ، والصلاۃ والسلام علی النبی المصطفیٰ ، وعلیٰ آلہ وأصحابہ ومن لھدْیِہم من اقتفیٰ۔

أمَّا بَعدُ!

(contracted; show full)

معاملہ یہ ہے کہ آج ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کا دعویٰ تو سب کر رہے ہیں ، لیکن ان کا یہ دعویٰ اور نسبت اس وقت تک صحیح نہیں ہوسکتا جب تک ان میں درج ذیل علامات اور خصائص نہ پائے جائیں۔ یہ علامات ان کے درمیان فرق کرنے والے ہیں جو صحیح معنوں میں اس لقب کے مستحق ہیں اور جو صرف دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ وہ اس سے عاری ہیں۔

== اہل سنت والجماعت کے بعض امتیازی اوصاف
: ==
ہم نے اسے پیراگراف کی شکل میں ذکر کیا ہے، تاکہ سمجھنے ، استیعاب کرنے اور اس کو عملی تطبیق دینے میں آسانی ہو، ان شاء اللہ:

● ’’اہل سنت والجماعت‘‘ عقیدہ میں اپنا مصدر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ کو مانتے ہیں، اسی طرح سلف نے جو عقیدہ دونوں وحی کے نصوص سمجھ کر اختیار کیا ہے اسے معیار حجت تسلیم کرتے ہیں ، لہذا وہ عقل ، کشف وذوق اورخواب وغیرہ کو نقل پر مقدم نہیں کرتے، اور نہ ہی کسی شیخ یا ولی کے کلام کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے کلام اور نبی ﷺ کے فرمان پر مقدم کرتے ہیں۔《3》

(contracted; show full)

<nowiki>● ’’اہل سنت والجماعت‘‘ میں عالم ، فقیہ ، خطیب، داعی ، بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والے ، ڈاکٹر ، انیجینیر ، تاجر ، مزدور ، مالدار ، فقیر ، کالے ، گورے ، عربی اور عجمی سب شامل ہیں۔ ان کا منہج لوگوں کے کسی ایک گروہ کے ساتھ خاص نہیں ہے، ان کا عقیدہ ہے کہ : علم ، دین ، نسب اور سیادت کسی خاص قوم کی جاگیر نہیں ہے۔ وہ اللہ کے اس قول پر عقیدہ رکھتے ہیں: {اِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ أَتْقَاکُمْ}[الحجرات: 
۱۳13] اللہ کے نزدیک تم سب میں با عزت وہ ہے جو سب سے تقوی شعار ہو۔《17》</nowiki>

● ’’اہل سنت والجماعت‘‘ میں عابد و زاہد بھی ہیں، اور عاصی و مرتکب کبیرہ بھی ، وہ معصوم عن الخطاء نہیں ہوتے ، ان کی خطاء اور گناہ انہیں اہل سنت والجماعت سے خارج نہیں کرتی، بلکہ کبھی ان سے معمولی بدعت بھی سرزد ہوجاتی ہے، لیکن جوں ہی انہیں معلوم ہوتا ہے بہت جلد حق کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ لہذا یہ چیزیں انہیں ’’اہل سنت والجماعت‘‘کے زمرہ سے خارج نہیں کرتیں۔《18》

● ’’اہل سنت والجماعت‘‘ حق کی اتباع کرتے ہیں اور مخلوق پر رحم کرتے ہیں، معاصی وگناہ کو ناپسند کرتے ہیں اور گنہگاروں کے ساتھ مہربانی کا برتاؤ کرتے ہیں ، اور بدعت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بدعتیوں پر نظر شفقت فرماتے ہیں۔《19》

یہی ’’اہل سنت والجماعت‘‘ ہیں ، یہ تھیں ان کے بعض خصائص اور علامتیں ۔

اللہ کے فضل وکرم کے ذریعہ دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے زمرہ میں شامل فرما ، اور امت کو اس بات پر اکٹھا کردے جس پر وہ اکٹھا ہیں۔ آمین. 《20》

== حوالہ جات : ==
{{حوالہ جات}}
《1》 ((مباحث في عقيدة أهل السنة والجماعة للدكتور ناصر بن عبد الكريم العقل)) (ص: 13)۔

《2》 (( مباحث في العقيدة أهل السنة والجماعة)) (ص: 13، 14)۔

《3》 [الأحزاب: 36] ، [الحجرات: 1] ((مجموع الفتاوی لإبن تيمية)) (3/347) ، ((العقیدة الأصفهانية)) (1/156).

《4》 ((مجموع الفتاوى لإبن تيمية)) (3/347)۔
(contracted; show full)
《20》 <nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>

<nowiki>}}</nowiki>

== بیرونی روابط ==
<nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>
{{
commonscatزمرہ کومنز|Muslim culture}}