Difference between revisions 2832355 and 2841103 on urwiki{{نولکھائی درکار صفحات}} {{صفائی}} بسم اللہ الرحمن الرحیم تحریر: سید کوثر عباس موسوی [email protected] گر تو می خواہی مسلمان زیستن نیست ممکن جزبقرآن زیستن(علامہ محمد اقبال) (contracted; show full)امن زبان کو بھی ان زبانوں کی فہرست میں شامل کیا ،جن کا دامن قرآنی تراجم کے متاعِ بے بہاسے مالامال ہے ۔ہر چند کہ بروشسکی زبان تخلیقِ ادب کے ابتدائی مراحل سے گزررہی ہے ،مگر جوں جوں یہ زبان ادبی بلوغت کی منزلیں طے کرتی جائے گی۔توں توں بروشوقوم میں یہ میلان اور رغبت بھی بڑھتی جائے گی کہ وہ اپنی مادری زبان میں ترجمہ قرآن مجید سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے اور تمام آنے والے بروشونسل کے لوگ جناب غلام الدین صاحب کی اس خدمت ترجمہ قرآن کو منت گزار نہ نظر سے دیکھ لیں گے آپ کی یہ لازوال خدمت ترجمہ قرآن بروشسکی زبان کے لئ لیے یقینا ایک علمی وادبی خدمت متصور ہوگی‘‘۔ جناب پروفیسر عثمان علی سابق پرنسپل کالج آف ایجوکیشن ،گلگت۔لکھتے ہیں ۔ ’’آپ(غلام الدین ہنزائی)نے قرآن پاک کا بروشسکی میں ترجمہ کرکے خود اس زبان کو مرنے ،مٹنے سے بچایاہے۔کیونکہ بروشسکی جیسی زبانیں جو بے برگ ونوا اور بے خاندان ہیں،آنے والے دور کی معاشرتی اور لسانی تغیرات سے جی نہیں سکتیں ۔میں سمجھتا ہوں قرآن پاک کا ترجمہ اس زبان کو زندگی بخشے گا۔لوگ اپنی زبان میں خدائی احکام کا مطالعہ کرکے اپنی زندگیوں کو سنوار سکیں گے‘‘۔ (contracted; show full) جناب غلام الدین ہنزائی صاحب اپنے اس عظیم کارمانہ کے بارے میں لکھتے ہیں ۔’’ترجمہ کسی بھی زبان کا بعینہ ناممکن ہے ۔اور بات جب عربی جیسی بلیغ زبان اور بروشسکی جیسے محدود اور ادبی لحاظ سے تہی دامن زبان کی ہوتو مسئلہ اور زیادہ پر پیچ ہوجاتاہے ۔کلام مقدس کا بلحاظ ترجمہ اس کے معانی اور اسرار ورموز کا احاطہ کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں اور مجھے ترجمہ کے دوران شدت سے اس کاادارک رہاہے۔لیکن میرے نزدیک یہ ایک دینی فریضہ تھا اور بروشسکی زبان کے لیے ایک ادبی خدمت ۔اسی احساس نے اس مشکل مرحلہ کو میرے ل ئیے آسان کر دیا۔مجھے امید ہے کہ شمالی علاقہ جات کے عوام بالعموم اور بروشوقوم بالخصوص اس کو ایک عظیم تحفہ سمجھ کر قبول کرے گی اور میری اولاد کو اپنی نیک دعاوں میں یاد کرے گی‘‘۔ (contracted; show full) کا باہمی ربط وتعلق بھی کھل کر سامنے آجاتاہے۔ ٭ قرآن مجید کا متن ۴۰۶ صفحات اور ترجمہ بھی ۴۰۶ صفحات پر درج ہے اسی طرح متن اور ترجمہ دونوں ۸۰۲۱ صفحات پر مشتمل ہے۔ قرآن مجید کے اس ترجمے کے مطالعے کے دوران مذکورہ بالا تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ کچھ غلطیاں بھی نظر آئی ان سب کا اس مختصر مکالے میں ذکر کی گنجائش نہیں ہے ۔انشاء اللہ بہت جلدی اس ترجمے کے بارے میں ایک اورمفصل تحقیقی مقالے میںان تمام خوبیوں اور خامیوں کو بیان کرنے کو کوشش کی جائے گی ۔ [[زمرہ:بروشسکی تراجم قرآن]] All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=2841103.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|