Difference between revisions 2832587 and 2844080 on urwiki

{{db-test}}
{{روابط اصطلاحات}}
Squad = دستہ

International Cricket Council = [[بین الاقوامی]] مجلسِ گیندبلا
* Line and Length (as in cricket bowling)
:* line = خط
:* length = طول 
(contracted; show full)
:* متبادلات 
::* عَجَمَہ تابع (ریاضی)
::* لُب عمل (ریاضی)
* Dimension (as in dimension of space, vector space) --- ڈائمینشن کی اردو بعد ہے (ب پر پیش، after والے بعد میں ب پر زبر ہوتا ہے) اور اس کی جمع، ابعاد ہوتی ہے۔ 
** Dimension of Space = بعد فضاء
** Dimension of a Vactor = بعد سمتیہ
** اسی بعد سے بنا ہوا ایک لفظ 3D کے لیے اردو میں رائج بھی ہے، سہ البعادی (Three-Dimensional)
* Null space = عجمہ فضاء ? [[:en:Null space]] --- آپکا بھیجا ہوا انگریزی کا ربط پڑھنے پر تو Null کا ترجمہ --- عدیمہ --- ہونا چاہی
ئے (Av = 0) ۔ عدیمہ کا لفظ عدیم الوجود سے بنا ہے۔ 
** null کا لفظ، ریاضی کے علاوہ طبیعیات، طب اور حیاتیات میں بھی مستعمل ہے اور چونکہ ہر جگہ اس کا مفہوم بنیادی طور پر null ہی کا ہوتا ہے لہذا اس کو انگریزی میں بھی ہر شعبہ میں null ہی کہا جاتا ہے۔ اسی لیے اردو میں اس کو عدیمہ کہتے ہیں تاکہ انواع و اقسام کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ 
* implication, imply (from math perspective)
(contracted; show full)
# sample = نمونہ (جمع : نمونے)
# specimen = نموذج (جمع : نماذِج) ---- اردو میں اسے نظیر اور قالب بھی کہا جاتا ہے، مگر نظیر اور قالب کے الفاظ بعض سائنسی مضامین میں قابل استعمال نہیں ہوں گے۔ جبکہ نموذج ہر موقع پر مستعمل ہو سکتا ہے۔ 
اب آپ جو فیصلہ مناسب سمجھیں وہی اختیار کر کے جہاں جہاں model اور sample آئے ہیں انکو درست کرنے کا کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
* [[:en:Percentile]] اس جگہ [http://isi.cbs.nl/glossary/term501.htm] عربی/فارسی کے لیے معین اور صدک بیان ہوئے ہیں ۔ 
:* اوپر کے ربط میں عربی کے لی
ئے معین نہیں بلکہ مئين ہے، مئين اصل میں مئہ سے بنا ہے جس کے معنی سو یا صد کے ہوتے ہیں۔ percentile کا centile ہی دیگر کئی الفاظ میں آتا ہے مثال کے طور پر centi-grade وغیرہ۔ اب [[نظام شمسی]] کے مضمون میں centigrade کیے لیئے مِئویہ استعمال ہوا ہے جبکہ فی الحقیقت اس کو درجۂ مِئویہ ہونا چاہیئے (درجہ = grade اور مِئویہ centi)۔ اب اگر مندرجہ بالا مئہ (مئین) کی اساس استعمال کرتے ہوئے percentile کی اردو بنائی جائے گی تو یہ جزمِئویہ یا نسبۂ مِئویہ بنے گی، اس طرح centigrade میں درجۂ مِئویہ سے ٹکراؤ بھی نہیں ہوگا۔ لیکن اگر مِئویہ نسبتا{{دوزبر}} مشکل یا اردو میں غیر مانوس لگے تو پھر فارسی کا صدک اختیار کیا جاسکتا ہے جو صد یعنی سو سے ہی بنا ہے، مگر ایسی صورت میں centigrade کو بھی تبدیل کر کہ درجۂ صد کیا جانا چاہیئے جو تبدیل کیا جاسکتا ہے، جس پر فیصلہ ہو جائے۔ یعنی اردو ویکی کیے لیئے فیصلہ یہ کرنا ہے کہ centi کیے لیئے مِئویہ اختیار کیا جائے یا صد۔ سمرقندی 
:چونکہ اردو میں "فیصد" استعمال ہو رہا ہے، اس لیے "صدک" اور "فیصدک" ہی مناسب معلوم ہوتے ہیں ۔ 
* جی آپ کے مشورے کے مطابق درج ذیل الفاظ بنتے ہیں ۔ 
** centi / cent = صد 
** percentage = فیصد 
** Percentile = صدک 
** centigrade = درجۂ صد
اسی مناسبت سے centigrade کو تبدیل کر رہا ہوں۔ percentile کو فیصدک کے بجائے صرف صدک ہی کھا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ جو دیگر تبدیلیاں درکار ہوں وہ جیسے جیسے سامنے آئیں گی کرتے رہی ں گے۔ سمرقندی
* [[:en:Bootstrap]]=?
:* اردو اور فارسی میں bootstrap کے لیئے کوئی ایک لفظ نکالنا تقریباً ناممکن ہے مگر چونکہ یہ ایک سائنسی اصطلاح ہے اس لیئے اردو مضامین کو انگریزی کا ہم پلہ کرنے کے لیئے ایک ہی لفظ اختیار کرنا لازمی بھی ہے۔ اگر غور کیا جائے یہ بات سامنے آتی ہے کہ انگریزی میں bootstrap کا لفظ عام مطالب کے بجائے بنیادی و پس پردہ مفہوم میں رکھ کر تمام سائنسی مضامین میں یکساں استعمال کے قابل بنایا گیا اور یہی طریقہ ہم کو اردو میں بھی اختیار کرنا ضروری ہے۔ 
:* انگریزی کی bootstrap یا bootstrapping کی اصطلاح میں جو تین بنیادی مفہوم پوشیدہ ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔ 
:# اضافہ، بھاری کرنا، load
:# خود، خود کو پیش کرنا، کچھ زیادہ کرنا یا دینا 
:# نائب کے طور کام کرنا، مدد کرنا، کسی بھی چیز کے نائب یا مدد گار کی حیثیت، راہ دکھانا 
:* مندرجہ بالا وضاحت کے بعد یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ اسقدر متنوع مفاہیم کے لیئے کوئی ایک ایسا لفظ اختیار کرنا ناممکن ہے کہ جو عام مطالب میں آسان اور سادہ ہو۔ یہاں طب کی ایک اصطلاح bootstrap memory سے مدد لی جاسکتی ہے جسے ---- یاداشت بادی ---- کہا جاتا ہے۔ 
:* بادی کا لفظ یوں تو اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے (بطور خاص حکمت میں ) اور اس کے عام معنی (کسی غذا کے ) بھاری یا ثقیل ہونے کے لیئے جاتے ہیں۔ مگر ان عام معنوں کے علاوہ بھی لفظ بادی کے دیگر متعدد معنی ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر یاداشت بادی سے اندازہ ہوجاتا ہے۔ لفظ بادی کے دیگر معنوں میں مندرجہ ذیل مطالب شامل ہیں ۔ 
:* 1۔ اضافہ 2۔ ثقیل 3۔ نائب 4۔ پیش کرنا 5۔ نمائش 6۔ نصف 7۔ خفیف 8۔ ابتدائی 
:* مندرجہ بالا مفاہیم کو مدنظر رکھا جائے تو bootstrap اور اس سے بننے والے اضافوں کی اردو ([[عربی زبان|عربی]] قواعد) مندرجہ ذیل ہوگی۔ 
# bootstrap = بادی 
# bootstrapping = بادیت 
# bootstrapped = بادیہ 
:* ان اردو متبادلات کے ذریعہ تمام سائنسی مضامین میں bootstrap کے الفاظ کے تراجم درج ذیل ہونگے۔ 
# [[:en:Bootstrapping (computing)|بادیت (علم کمپیوٹر)]] --- دیکھیے مفہوم 1- یعنی اضافہ کرنا
# [[:en:Bootstrapping (compilers)|بادیت (مجمع)]] --- مفہوم 1- اور 8۔ 
# [[:en:Bootstrapping (linguistics)|بادیت (لسانیات)]] --- مفہوم 1۔ اور 2۔ 
# [[:en:Bootstrap model|بادیت (طبیعیات)]] --- مفہوم 7۔ اور 8۔ 
# [[:en:Bootstrapping (statistics)|بادیت (معاشیات)]] --- مفہوم 1۔ اور 2۔ 
# [[:en:Booting|بادیت اثقال (bootstrap loader)]] --- مفہوم 1۔ 
# bootstrap memory = یاداشت بادیہ (جو کمپیوٹر اور طب دونوں میں مستعمل ہے اور اس کا ذکر اوپر بیان میں آچکا ہے)۔ 
# [[:en:Bootstrap funding|بادیت (تجارت)]] --- مفہوم 7۔ اور 8۔ 
* یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اردو میں کوئی اور آسان لفظ بنایا جاسکتا ہو جو کم از کم میرے علم میں نہیں ہے۔ نیا لفظ بنانے سے بہتر ہے کہ کوئی ایسا لفظ اختیار کیا جائے کہ جس کی کوئی لغتی بنیاد ہو تاکہ بعد میں اعتراضات ہونے پر اپنے بچاؤ میں دلیل پیش کی جاسکے : - ) ---- لفظ چونکہ اہم اور حساس ہے اس لیے دیگر ساتھیوں کو بھی اپنی رائے دینی چاہیئے۔ یہ وہ معلومات ہیں جو میرے علم میں تھیں اور میں نے لکھ دیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی ساتھی کے پاس اس سے بہتر متبادل ہو تو ایسی صورت میں وہ استعمال کر لینا بہتر ہوگا۔ سمرقندی
* concentration (as of an ingredient in a solution)=?
:* concentration = ارتکاز ---- (مرتکز سے متعلق ہے اور تمام جگہ قابل استعمال ہے، خواہ محلول ہو، روشنی ہو یا کوئی نادیدہ شئے ہو جیسے خیال)
* conjugate [[:en:Conjugation]] = ?
(contracted; show full)
اب جو مناسب لگے انتخاب کر لیجیئے، پسند آپ کی : - )
* ویسے ایک بات یہ ہے کہ کیا ایسے ٹھیک نہیں ؟ 
# approximation = تقریب 
# convergence = تقارب 
# convergent = مقارب 
: کیونکہ تقریب بھی تو اردو میں دیگر معنوں میں آتا ہے اور ہم اسے بدل نہیں سکتے، عام طور پر تو اسی تقریب کو دعوت کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دعوت بھی اصل میں مدعو کرنے سے بنا ہے کہ مدعو کیا جائے تو وہ لوگ جن کو دعوت دی جاتی ہے وہ قریب آتے ہیں اور اسی قربت کی وجہ سے اسے قرب سے تقریب بھی کہا جاتا ہے، تقریباً{{دوزبر}} بھی approximate کے لی
ئے اسی وجہ سے قرب سے ہی بنتا ہے۔ مقصد یہ کہ ایک بنیادی لفظ سے کئی الفاظ بنتے ہیں اور پھر انکے اپنے اپنے استعمالات الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ جیسے حمل سے اردو میں عورت کا حمل بھی بنایا جاتا ہے اور نقل و حمل کا بھی اسی طرح اسی سے حاملہ بھی بنتا ہے اور حامل ؛ بھی دونوں کے بنیادی معنی تو ایک ہی ہیں یعنی کچھ لے جانے والا یا کچھ رکھنے والا (حاملہ، پیٹ میں بچہ رکھتی ہے جبکہ حامل کوئی حالت یا شئے، جیسے کسی مرض کا حامل وغیرہ)۔ اسی طرح اگر ہم اوپر کے 1، 2 اور 3 الفاظ قرب سے ہی لکھتے ہیں تو اس سے مبالغہ یا ابہام پیدا نہیں ہوگا کیونکہ convergent کے لیئے ا لگا کر مقارب یا تقارب لکھا جاتا ہے جبکہ approximate کے لیئے تقریب ؛ اور یہ بالکل الگ شناخت کیئے جاسکتے ہیں گو کہ بنے قرب سے ہی ہیں۔ اور ایک بات یہ کہ ان الفاظ پر ضد ابہام صفحات بنانے کی ضرورت بھی ہوگی جہاں اس قرب کے لفظ کی وضاحت درج کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر آپ کو یہ مناسب نہیں لگتا تو پھر میرا مشورہ یہ ہوگا کہ تجمع کا استعمال کر لیا جائے کیونکہ تکدس اور جمہر پر زیادہ اعتراضات کیئے جاسکتے ہیں۔ آگے جیسے آپ مناسب سمجھیں یا اور ساتھیوں سے بھی رائے لے لیجیئے۔ 
:: بجا، میرا خیال ہے کہ کچھ دیر سوچ کر دیکھتے ہیں۔ ممکن ہے کہ مزید آراء بھی آ جائیں ۔ 
(contracted; show full)
* [[:en:Graph (mathematics)]]
: میرا خیال ہے کہ graph کا بنیادی مفہوم تمام علوم میں ایک سا ہی آتا ہے یعنی کہ نقاط و خطوط کو جوڑ کر عددی اقدار کا اظہار کرنا، پھر اس کے خصوصی اطلاقات طبیعیات، طب، ریاضی اور معاشیات میں قدرے مختلف شکل اختیار لیتے ہیں۔ انہی خطوط کے تصور سے graph کو مخطط ہی کہنا مناسب ہے جس کا ذکر [[تخطیط|graphics]] اور [[برقی دماغی تخطیط|EEG]] میں آیا ہے، مخطط میں میم پر پیش آتا ہے۔ 
* vertices
: vertex کی جمع ہے اور عربی کی لغات (بشمول سائنس و طب میں ) اس کے لی
ئے قمہ (قاف پر زیر و میم پر تشدید) ملتا ہے، جس کی جمع اقمات کی جاتی ہے۔ ایک اور متبادل اوج (جو اردو میں استعمال بھی ہوتا ہے) کی ہے مگر پہلے نظام شمسی میں aphelion کے لیئے آچکا ہے پھر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیسرا متبادل راس (جمع : رؤوس) کی ہے جو apex کے لیئے بھی آجاتا ہے۔ 
* edges 
# کنارہ --- جمع : کنارے
# حافہ --- جمع : حوافی
# حاشیہ --- جمع حواشی
* chromatic
: رنگ = color، رنگین = colored، لونی = chromatic 
* chroma
(contracted; show full)
* winding number = ملفوف عدد / معرج عدد / بلدار عدد 
: wind = کئی متبادل آسان آتے ہیں مگر مختلف مفہوم میں پہلے سے استعمال میں آ رہے ہیں ؛ مثال کے طور پر مداری (orbital)، محوری (axial)، منحنی (curved)، وغیرہ ---- اس کے بعد رہ جاتے ہیں گھماؤ اور چکر جس سے چکری بنے گا۔ ایک اور لفظ بل ہے جو بلدار بناتا ہے۔ لچھہ اور پیچ وغیرہ coil اور screw وغیرہ سے قریب آجاتے ہیں۔ لف بھی ایک متبادل ہے مگر اس سے بنا ملفوف اردو میں filed مضمون [[ملف|File]] میں درج تو کیا گیا ہے مگر filed کے لیے فائل بھی کافی ہوتا ہے اس لی
ئے اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ مزید ایک لفظ عوج (twist \ wind) سے بنایا جاتا ہے معرج کہتے ہیں ۔ 
* solution set = محلولی مجموعہ 
* manifold = مشعب (شعب سے بنا ہے اور اس کی جمع مشاعب (manifolds) کی جاتی ہے، شعب کے مطالب میں ؛ بوقلمونی، شاخداری اور منقسم ہونا شامل ہیں اور یہ مشعب کا لفظ اردو کی لغات میں بھی ملتا ہے)
* rational combination = منطقی، logical کے معنوں میں بھی آجاتا ہے اس لیے شاید --- تولیفِ ناطق ---- مناسب رہے گا ؛ تولیف [[تولیف|combination]] کے لیے آ رہا ہے۔ 
(contracted; show full)* labeled = ملصق (اردو لغات میں بھی درج ہے)
* unlabeled = ناملصق
* [[:en:Adjacency matrix|adjacency]]= ملمس / اتصال 
* [[:en:Incidence]], Incident= ورود
* اس مضمون [[چال (نظریہ مخطط)]] میں trail کا کیا ترجمہ کیا جائے؟
** صراط : میرا خیال ہے کہ انگریزی میں سائنسی مضامین سمیت تمام مفاہیم پر درست آتا ہے۔ اگر مناسب نا لگے تو کسی دیگر متبادل کی تلاش بھی کی جاسکتی ہے۔

[[زمرہ:سائنس متعلقہ فہرستیں]]