Difference between revisions 2881982 and 3016347 on urwiki

{{db-test}}
{{باز نویسی}}
== اہل سنت والجماعت کون ہیں؟ ==
الحمد للہ وکفی، والصلاۃ والسلام علی النبی المصطفیٰ ، وعلیٰ آلہ وأصحابہ ومن لھدْیِہم من اقتفیٰ۔

أمَّا بَعدُ!

(contracted; show full)

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘ اپنے کو عقیدہ میں کسی معین شخص یا معین فرقہ کی طرف منسوب نہیں کرتے ہیں، وہ اپنے کو صرف سنت رسول اور سلف صالحین کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ لہذا وہ اپنے کو نہ تو اشعری کہتے، نہ ماتریدی، نہ جہمی، نہ جعدی، نہ زیدی اور نہ ہی عبید
  ی کہتے، اسی طرح نہ وہ اپنے کو معتزلہ کی طرف منسوب کرتے، نہ مرجیہ اور قدریہ کی طرف.۔..۔ ان کی نسبت ہوتی ہے تو صرف سنت رسول اور صحابہ کرام کی طرف یعنی : ’’ ماأَنا علیہ وأَصحابی‘‘ جس پر نبی کریم ﷺ اور اور ان کے صحابہ تھے۔ 《4》

<nowiki>● ’’اہل سنت والجماعت‘‘ اپنے کوآداب واخلاق اور تزکیۂ نفس میں کسی شخص یا طریقہ کی پیروی نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ وہ نہ اپنے کو جیلانی کہتے نہ رفاعی، نہ قادری، نہ تیجانی، نہ نقشبندی، نہ علویہ اور نہ ہی شاذلیہ وغیرہ۔ بلکہ ان کے سلوک، تزکیہ اور اخلاق و آداب کا مصدر نبی کریم ﷺہیں۔ کیونکہ آپ ﷺ کا فرمان ہے : ’’ اِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْأَخْلاَقِ‘‘[ مسند احمد : 8729] میں مکارمِ اخلاق کو پورا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہوں۔ اور جس شخصیت كا اخلاق قرآن ہے یہی ان کا مصدر ہے۔ </nowiki>

سو جیسے وہ دین کے اصول میں صرف سنت اور جماعت کے نام سے ممتاز ہیں ویسے آداب وسلوک اور تزکیۂ نفس میں بھی سنت اور جماعت کے نام سے ہی ممتاز ہیں۔ 

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘ اللہ کی عبادت میں خشوع و خضوع ایسا ہی اختیار کرتے ہیں جیسا کہ حکم ہے۔ وہ اپنی خواہش سے بدعی عبادات ایجاد نہیں کرتے اور نہ ہی دوسروں کے ایجاد کردہ بدعت پر عمل کرتے ہیں۔ وہ خواہشات کو معبود بنا کر نہ تو نوحہ کرتے، نہ ڈھول بجاتے اور نہ ہی رقص وسرور کی مجلسیں گرماتے ہیں۔ 《5》


*  ’’اہل سنت والجماعت‘‘ عبادت میں سے کچھ بھی غیر اللہ کے لیے انجام نہیں دیتے۔ جیسے : دعا، استغاثہ، ذبح اور نذر ونیاز وغیرہ عبادات۔ جیسا کہ ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے طریقہ کے مخالف گروہ اور فرقوں کا حال ہے۔ 《6》

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘ لوگوں کو قبروں کی زیارت پر ابھارتے ہیں، کیونکہ اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے، اسی طرح اہل قبور پر سلام پیش کرنے اور ان کے لیے دعا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کے یہاں قبروں سے تبرک حاصل کرنا، صاحب قبر سے دعائیں طلب کرنا، ان سے مدد کی فریاد کرنا، قبروں کا چھونا یا اس کا طواف کرنا اور ذبیحہ پیش کرنا وغیرہ فاسد اعمال کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ۔ 《7》

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘: اللہ عز وجل نے اپنے لیے جو صفات ثابت کیے ہیں یا رسول ﷺ نے ثابت فرمایا ہے اسے اللہ کے لیے بغیر تعطیل ( انکار) اور تاویل کے ثابت مانتے ہیں۔ جبکہ ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے علاوہ فرقے اللہ کے صفات کا انکار کرتے ہیں یا بعض کو ثابت مانتے ہیں اور کچھ کی تاویل کرتے ہیں۔ 《8》

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کا عقیدہ ہے کہ ایمان قول و عمل کا نام ہے، جو گھٹتا اور بڑھتا ہے، اعضاء وجوارح کے عمل کو ایمان سے خارج نہیں کرتے جیسا کہ مرجیہ کا عقیدہ ہے اور نہ ہی مجرد معاصی اور کبائر کے ارتکاب کی وجہ سے اہل قبلہ کو کافر گردانتے ہیں، جیسا کہ خوارج کا طریقہ ہے۔ 《9》

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘ اپنے مخالف فرقوں کو محض اختلاف کی وجہ سے کافر نہیں گردانتے، سوائے یہ کہ ان فرقوں پر کفریہ اصول و ضوابط جمع ہوجائیں۔ جیسے : فرقہ اسماعیلیہ اور نصیریہ۔ 《10》


*  ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کفار، ملحدین اور مشرکین ومرتدین سے براء ت کا اظہار کرتے ہیں ،ان سے دشمنی اور بغض رکھتے ہیں، جبکہ مومنوں سے بقدر ایمان وعمل محبت اور دوستی کرتے ہیں اور ان کی مددر کرتے ہیں ( اسی طرح بقدر بدعت و معاصیات ان سے بغض رکھتے ہیں ) ۔ 《11》

(contracted; show full)

* ’’اہل سنت والجماعت‘‘ حق کی اتباع کرتے ہیں اور مخلوق پر رحم کرتے ہیں، معاصی وگناہ کو ناپسند کرتے ہیں اور گنہگاروں کے ساتھ مہربانی کا برتاؤ کرتے ہیں اور بدعت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بدعتیوں پر نظر شفقت فرماتے ہیں۔ 《19》

یہی ’’اہل سنت والجماعت‘‘ ہیں، یہ تھیں ان کے بعض خصائص اور علامتیں
۔ ۔

اللہ کے فضل وکرم کے ذریعہ دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے زمرہ میں شامل فرما اور امت کو اس بات پر اکٹھا کر دے جس پر وہ اکٹھا ہیں۔ آمین.۔ 《20》

== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
《1》 ((مباحث في عقيدة أهل السنة والجماعة للدكتور ناصر بن عبد الكريم العقل)) (ص: 13)۔

《2》 (( مباحث في العقيدة أهل السنة والجماعة)) (ص: 13، 14)۔

(contracted; show full)
《20》 <nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>

<nowiki>}}</nowiki>

== بیرونی روابط ==
<nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki>
{{زمرہ کومنز|Muslim culture}}