Difference between revisions 3016347 and 3093553 on urwiki{{db-test}} {{باز نویسی}} == اہل سنت والجماعت کون ہیں؟ == الحمد للہ وکفی، والصلاۃ والسلام علی النبی المصطفیٰ ، وعلیٰ آلہ وأصحابہ ومن لھدْیِہم من اقتفیٰ۔ أمَّا بَعدُ! یہ بات معلوم ہے کہ دنیا اور آخرت کی سعادت اور نجات حق کی اتباع اور اہل سنت والجماعت کے طریقہ میں منحصر ہے۔ مصیبت یہ ہے کہ آج ہرکوئی اہل سنت والجماعہ ہونے کا دعوٰی کرتا ہے اور کچھ لوگ زبردستی یہ لقب اس گمان میں حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ صدیوں پہلے ان سے چھین لیا گیا تھا۔ ایسی صورت حال میں علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کو ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے اصطلاحی لقب کی حقیقت سے روشناس کرائیں، ان کے اوصاف اجاگر کریں اور صحیح معنوں میں اس سے کون لوگ متصف ہیں اس(contracted; show full) * ’’اہل سنت والجماعت‘‘ لوگوں کو قبروں کی زیارت پر ابھارتے ہیں، کیونکہ اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے، اسی طرح اہل قبور پر سلام پیش کرنے اور ان کے لیے دعا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کے یہاں قبروں سے تبرک حاصل کرنا، صاحب قبر سے دعائیں طلب کرنا، ان سے مدد کی فریاد کرنا، قبروں کا چھونا یا اس کا طواف کرنا اور ذبیحہ پیش کرنا وغیرہ فاسد اعمال کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ۔ 《7》 * ’’اہل سنت والجماعت‘‘: اللہ عز وجل نے اپنے لیے جو صفات ثابت کیے ہیں یا رسول ﷺ نے ثابت فرمایا ہے اسے اللہ کے لیے بغیر تعطیل ( انکار) اور تاویل کے ثابت مانتے ہیں۔ جبکہ ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کے علاوہ فرقے اللہ کے صفات کا انکار کرتے ہیں یا بعض کو ثابت مانتے ہیں اور کچھ کی تاویل کرتے ہیں۔ 《8》 * ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کا عقیدہ ہے کہ ایمان قول و عمل کا نام ہے، جو گھٹتا اور بڑھتا ہے، اعضاء وجوارح کے عمل کو ایمان سے خارج نہیں کرتے جیسا کہ مرجیہ کا عقیدہ ہے اور نہ ہی مجرد معاصی اور کبائر کے ارتکاب کی وجہ سے اہل قبلہ کو کافر گردانتے ہیں، جیسا کہ خوارج کا طریقہ ہے۔ 《9》 * ’’اہل سنت والجماعت‘‘ اپنے مخالف فرقوں کو محض اختلاف کی وجہ سے کافر نہیں گردانتے، سوائے یہ کہ ان فرقوں پر کفریہ اصول و ضوابط جمع ہوجائیں۔ جیسے : فرقہ اسماعیلیہ اور نصیریہ۔ 《10》 * ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کفار، ملحدین اور مشرکین ومرتدین سے براء ت کا اظہار کرتے ہیں ،ان سے دشمنی اور بغض رکھتے ہیں، جبکہ مومنوں سے بقدر ایمان وعمل محبت اور دوستی کرتے ہیں اور ان کی مددر کرتے ہیں ( اسی طرح بقدر بدعت و معاصیات ان سے بغض رکھتے ہیں ) ۔ 《11》 * ’’اہل سنت والجماعت‘‘ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے محبت کرتے ہیں، وہ سب صحابہ کو عادل مانتے ہیں، تمام صحابہ کے ساتھ آل بیت اور نبی ﷺ کی ازواج مطہرات (امہات المؤمنین ) سے محبت کرکے اللہ کا تقرب حاصل کرتے ہیں، جو انہیں برا بھلا کہتا ہے یا ان سے دشمنی رکھتا ہے اس سے براء ت اختیار کرتے ہیں، اسی طرح جو ان کے مرتبہ میں غلو کرتا ہے، انہیں انسانی درجہ سے اوپر سمجھتا ہے یا انہیں معصوم کہتا ہے ان سے بھی براء ت اختیار کرتے ہیں۔ 《12》 (contracted; show full) == حوالہ جات == {{حوالہ جات}} 《1》 ((مباحث في عقيدة أهل السنة والجماعة للدكتور ناصر بن عبد الكريم العقل)) (ص: 13)۔ 《2》 (( مباحث في العقيدة أهل السنة والجماعة)) (ص: 13، 14)۔ 《3》 [الأحزاب: 36] ، [الحجرات: 1] ((مجموع الفتاوی لإبن تيمية)) (3/347) ، ((العقیدة الأصفهانية)) (1/156). 《4》 ((مجموع الفتاوى لإبن تيمية)) (3/347)۔ 《5》((مجموع الفتاوى))(11/531) ، ((الاعتصام)) (2/355). اور رقص و سرور کے بدعت ہونے پر ابن حجر نے قرطبی سے اتفاق نقل کیا ہے۔ ((فتح الباري)) (2/442) ۔ 《6》((الإرشاد)) للسعدي: الردة (ص: 205). ((الدين الخالص)) لصديق حسن خان (2/104)، ((مجموع الفتاوى)) (1/71، 291، 351)، ((مدارج السالكين)) (1/374)۔ 《7》 ((الدين الخالص)) (باب في رد الإشراك في العبادات) (2/52). 《8》 ((مجموع الفتاوى)) لشيخ الإسلام ابن تيمية (13/252)۔ 《9》 ((التمهيد)) (9/238)،رواه ابن الجوزي في ((مناقب الإمام أحمد)) (ص: 228) وابن أبي يعلى في ((طبقات الحنابلة))۔ (1/130) ،((شرح ثلاثيات المسند)) (2/218). 《10》 ((الرد على البكري)) (ص:260)۔ 《11》 ((مجموع الفتاوى لإبن تيمية)) (28/201-209). 《12》 ((الوجيز في عقيدة السلف الصالح)) (1/165-170) ۔ 《13》 ((أعلام الموقعين)) لابن قيم الجوزية (2/294)۔ <nowiki>《14》 [الذاريات : 56] ((طريق الهجرتين وباب السعادتين)) (ص: 418) ، ((تفسير القرطبي)) (17/169).</nowiki> 《15》 ((تفسير القرآن العظيم)) لابن كثير (1/345). 《16》 ((مجموع الفتاوى)) ( 4/50). 《17》 ((شرح مسلم للنووي)) (13/67)، ((شرف أصحاب الحديث للبغدادي)) (ص: 4). 《18》 ((درء تعارض العقل والنقل)) (7/462) ((الإستقامة)) (1/150). 《19》 ((الرد على البكري:2/490)). ’’اہل سنت والجماعت‘‘ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بدعتیوں سے اللہ کے لیے دشمنی اور قطع تعلقی اختیار کی جائے گی۔ ((شرح السنة)) (1/227) ((عقيدة السلف وأصحاب الحديث)) (ص123)۔ 《20》 <nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki> <nowiki>}}</nowiki> == بیرونی روابط == <nowiki>http://www.dorar.net/article/1932</nowiki> {{زمرہ کومنز|Muslim culture}} All content in the above text box is licensed under the Creative Commons Attribution-ShareAlike license Version 4 and was originally sourced from https://ur.wikipedia.org/w/index.php?diff=prev&oldid=3093553.
![]() ![]() This site is not affiliated with or endorsed in any way by the Wikimedia Foundation or any of its affiliates. In fact, we fucking despise them.
|