Difference between revisions 3276420 and 3876917 on urwiki

{{نولکھائی درکار صفحات}}
{{صفائی}}
بسم اللہ الرحمن الرحیم
										تحریر: سید کوثر عباس موسوی

[email protected]
	
گر تو می خواہی مسلمان زیستن		نیست ممکن جزبقرآن زیستن(علامہ محمد اقبال)
(contracted; show full)
قرآن مجید کا بلتی زبان کے مترجم جناب محمد یوسف حسین آبادی صاحب لکھتے ہیں۔’’بروشسکی ایسی علاقائی زبان میں کلام الٰہی کا ترجمہ کرنا یقیناایک تاریخی کارنامے سے کم نہیں۔ برشسکی بولنے والوں کے لیے بلاشبہ یہ ایک نعمت غیر مترقبہ ہے جس کے لیے انہیں مترجم کا شکر گراز ہونا چاہیے‘‘۔

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ،گلگت کے وائس چانسلر جناب عزیزعلی نجم صاحب لکھتے ہیں۔ 
’’جناب غلام الدین ہنزائی صاحب نے قرآن حکیم کا ترجمہ بروشسکی زبان میں ترتیب دے کر اشاعت وتبلیغ قرآن میں نہ صرف حصہ لیابلکہ اہل بروشسکی کو قرآن سے قریبی تعلق مہیّا کرکے ایک عظیم صدقہ جاریہ اور خدمت خلق کے حق دار ٹھرے‘‘۔
شیرباز علی برچہ صاحب لکھتے ہیں کہ ’’بروشسکی ایک قدیم زبان صحیح تاہم اس میں اتنی وسعت نہیں کہ وہ قرآنی علوم ومفاہیم کے بیکراں سمندر کا احاطہ کرے۔ باوجود اس کے مترجم نے قرآن پاک کا ترجمہ کرتے وقت اس کم مائیگی کا کہیں احساس ہونے نہیں دیاہے‘‘۔
(contracted; show full)
بہر حال یہ ایک مقدس دینی فریضہ تھا جسے فاضل مترجم نے نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دیاہے اب بروشسکی زبان جاننے والے علما اور دانشوروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مقدس کام میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے اپنی تجاویز سے جناب مترجم کوآگاہ کرے۔ انسان خطاونسیان کا پتلا ہے اگر اس ترجمے میں کہیں کوئی کمی بیشی نظر آئے تو بھی جناب مترجم کو آگاہ کریں تاکہ اگلے ایڈیشن میں اس کی تصحیح کی جاسکے۔
ہماری نظراس ترجمے کی چند خصوصیات یہ ہیں:

٭	اس ترجمے کی سب سے پہلی خصوصیت تو یہ ہے کہ بروشسکی زبان میں قرآن مجیدکا پہلا اور واحدترجمہ ہے ۔	
٭		مترجم کے بقول’’قرآن کریم کا ترجمہ کرتے وقت مروجہ بروشسکی زبان کو ترجیح دی گئی ہے ‘‘۔
٭		قرآن مجید کے عربی متن کو حظ طہ عثمان میں جبکہ بروشسکی ترجمہ کو اس کے اپنے رسم الخط میں تحریر کیا گیاہے۔ 
٭		متن قرآن مجید کو دائیں صفحے پر جبکہ ترجمہ کو اس کے مقابل بائیں صفحے پر درج کیاہے۔
٭		دونوں طرف آیت کا نمبر درج ہے اس سے متعلقہ یامطلوبہ آیت تلاش کرنے میں سہولت رہتی ہے۔
٭		ترجمہ کے آخر میں بروشسکی زائد حروف وعلامات کا تعارف اور مختصر گرائمربھی شامل کیا گیاہے تاکہ بروشسکی ترجمہ کو سمجھنے اور صحیح 
  پڑھنے میں قارئین کے لیے آسانی رہے۔
٭		لفظی ترجمہ کی بجائے ہر ہر آیت کا بامحاورہ ترجمہ کیا ہے جو عام قارئین کے لیے آسان اور قابل تفہیم ہے۔
٭		اس ترجمے کی ایک خصوصیت فاضل مترجم کے ایزادات کا برمحل قوسین میں استعمال ہے۔ جسے آیات کا مفہوم واضح ہونے کے علاوہ ان 
  کا باہمی ربط وتعلق بھی کھل کر سامنے آجاتاہے۔
٭		قرآن مجید کا متن 406 صفحات اور ترجمہ بھی 406 صفحات پر درج ہے اسی طرح متن اور ترجمہ دونوں 8021 صفحات پر مشتمل ہے۔
قرآن مجید کے اس ترجمے کے مطالعے کے دوران مذکورہ بالا تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ کچھ غلطیاں بھی نظر آئی ان سب کا اس مختصر مکالے میں ذکر کی گنجائش نہیں ہے۔ انشاء اللہ بہت جلدی اس ترجمے کے بارے میں ایک اورمفصل تحقیقی مقالے میں ان تمام خوبیوں اور خامیوں کو بیان کرنے کو کوشش کی جائے گی ۔

[[زمرہ:بروشسکی تراجم قرآن]]