Difference between revisions 2271738 and 2345952 on urwiki

{{Orphan|date=نومبر 2016}}

[[File:Anthurrium.JPG|thumb|[[کنیاکماری]]، [[تمل ناڈو]] کے پھولوں کی کاشتکاری کے تحقیقی مرکز پر لی گئی ایک تصویر]]
پھولوں کی کاشتکاری ایک بین الاقوامی، ہمہ بلین ڈالر صنعت ہے جس میں گھیردار اور باغبانی کے درخت، پتے دار درخت، گملے دار پھولوں کے درخت، کٹے ہوئے پھول، گھاس اور پھولوں کے اگانے سے متعلق سامان شامل ہیں۔ پھولوں کی کاشتکاری [[ریاستہائے متحدہ امریکہا]] میں ریٹیل بکری کا حصہ بنتے ہیں۔ <ref>http://www.agmrc.org/commodities-products/specialty-crops/floriculture/</ref> عالمی سطح پر یہ کاشتکاری 140 سے زائد ممالک میں رائج ہے۔  

== بھارت میں پھولوں کی کاشتکاری ==
[[File:Marigold Fields Floriculture Horticulture in Maharashtra India.jpg|thumb|بھارت میں گیندے کے پھول کی کاشتکاری کی تصویر]]
'''بھارت میں پھولوں کی کاشتکاری''' کا کاروبار 9 بلین روپیوں کا ہے۔ یہاں کی وسیع و عریض آب و ہوا  اور کم لاگت میں دستیاب مزدوری ملک کو پھولوں کی کاشتکاری کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ یہ کاشتکاری میں 54,17,370 ہیکٹیر رقبے پر محیط ہے جیساکہ [[2007ء]]-[[2008ء]] میں دیکھا گیا تھا۔ [[بھارت]] کی پھولوں کی کاشتکاری کی صنعت میں حسب ذیل شامل ہیں:
* پیوندکاری کے درخت
* گملے دار درخت
* پتیوں کی بنیاد (bulb)
* بیجوں کی تیاری
* خردفروغ (ایک ہی درخت سے کئی دوسرے درخت اُگانا -- micropropagation)
* پھولوں سے تیل تیار کرنا

2007ء- 2008ء کے دوران بھارت میں 0.34 ملین ٹن پھولوں کی پنکھڑیاں اور 537 ملین کٹے ہوئے تیار ہوئے تھے۔ <ref name = ijmm>
A Xavier Susai Raj, "Economic Analysis of Floriculture in Tamil Nadu: Case Study", International Journal of Marketing Management,New Delhi, India, Vol. 6, No.1, Jan-June 2016, Pp 65-72</ref>

===بھارت میں  کاشتکاری کے اہم اقسام کے پھول===
(contracted; show full) ہے. فی ایکڑ فصل فروخت کرنے پر دو سے تین لاکھ روپے کا منافع ملتا ہے. گلیڈولس، گیندا اور جعفری جیسے پھولوں کے بیج آسانی سے باغبانی کے محکمے اور نجی دکانوں پر مل جاتے ہیں۔  جائزے کے سال گلیڈولس کے بیجوں کی قیمت دو روپے فی بیج رہی ہے، ایک ایکڑ میں 50،000 بیج لگ ​​جاتے ہیں۔ کافی سالوں سے گلیڈولس اگا نے والے کچھ کاشتکار اس کے بیج بھی بیچنا شروع کر دیے ہیں۔ برساتی گیندے کی فصل 30 سے 40 کُنٹل فی ایکڑ پیداوار دیتی ہے وہیں گلیڈولس کی فصل سے 50 سے 60 ہزار پھول فی ایکڑ کے حساب سے پیداوار حاصل ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔
  

اچھی  قیمت حاصل کرنے کے لئے شمالی بھارت کے شہر [[لکھنؤ]] میں  واقع [[چوک منڈی]] اور [[گورکھپور]] کی بڑی پھول منڈی گل فروشوں کے اہم مقامات ہیں۔ اس کے علاوہ [[دہلی]] سے کچھ فاصلے پر [[غازی پور]] پھول منڈی میں پھولوں  فروخت بھی بڑی سطح پر ہوتی ہے۔ 2015ء میں گلیڈولس پھول کی ایک کلی کی قیمت آٹھ سے دس روپیے رہی ہے اور گیندے کی 20 سے 25 روپیے فی کلو کی شرح سے بکتا  رہا ہے۔

(contracted; show full)
== حوالہ جات ==
{{ حوالہ جات }}

==خارجی روابط ==
* [http://www.indif.com/kids/learn_hindi/hindi_flowers_chart.aspx ہندی اور انگریزی میں پھولوں کا چارٹ]

[[زمرہ:بھارت میں باغبانی]]